Connect with us

Today News

لاہور: بیویوں کو قتل کرنے والے 2 شوہر گرفتار

Published

on


لاہور میں پولیس نے اپنی بیویوں کو قتل کرنے والے 2 شوہروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ضلع ساہیوال سے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کرلیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ بی بی 5 بچوں کی ماں اور سادھوکی گاؤں میں رہائش پذیر تھی، صائمہ بی بی اور ملزم کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم آصف نے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھی سے مل کر چھری سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا، مرکزی ملزم قتل کے بعد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کردیا گیا جبکہ اسکے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے شاہدرہ کے علاقہ میں اسکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا،  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا۔

ایس پی سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ انسپکٹر اختر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل پر نئی پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کی اہم میٹنگ متوقع

Published

on


یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اسپین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے مطالبات کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی کال کے بعد 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ لکسمبرگ میں ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے کو زیرِ غور لائیں گے۔

اسرائیل کے غزہ اور لبنان میں حملے اور فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے نئے قانون کے بعد یورپی ممالک کا اسرائیل کیخلاف رویہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں شہریوں کی شہادتوں پر  یورپی یونین نے پچھلے سال اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور اسرائیلی وزرا پر پابندی لگانے سمیت کئی اقدامات زیرِ غور لائے تھے تاہم برسلز کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کو رکن ممالک کی طرف سے اتنی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے کہ اُسے عمل میں لایا جا سکے۔

اسی طرح اسپین کی جانب سے یورپی یونین کے اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے معاہدے  پر زور دیا جارہا ہے جس پر یورپی یونین کے 27 ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق متوقع میٹینگ میں اسرائیل کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات والے معاہدے کا معطل کیا جانا زیادہ ممکن ہوسکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر

Published

on


لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک چالان کو ریونیو مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق روزانہ چالان کا کوٹہ سسٹم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ٹریفک وارڈنز کو 25 چالان یومیہ ہدف دینا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو وصولی کا محکمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو بغیر خلاف ورزی چالان کرنا ناقابل قبول ہے اور اس پالیسی سے جھوٹے و بلاجواز جرمانوں کا خدشہ ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس کو کوٹہ سسٹم فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ نوٹیفکیشنز و احکامات طلب کیے جائیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

اب کوئی ملک تنہا اپنی حفاظت نہیں کرسکتا، جاپان کی امن پسند پالیسی میں بڑی تبدیلی

Published

on


جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی کابینہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کے جاپان کے امن پسند آئین میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جنگی طیاروں سمیت مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے تاکائیچی نے یہ واضح نہیں کیا کہ جاپان اب کون سے ہتھیار بیرون ملک فروخت کرے گا۔ تاہم جاپانی اخبارات کے مطابق ان تبدیلیوں میں لڑاکا طیارے، میزائل اور جنگی جہاز شامل ہوں گے، جنہیں جاپان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے لیے بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تاکائیچی نے کہا کہ اس ترمیم کے ساتھ، اصولی طور پر تمام دفاعی آلات کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وصول کنندگان صرف ان ممالک تک محدود ہوں گے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق استعمال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑھتے ہوئے شدید سیکیورٹی ماحول میں اب کوئی بھی ملک اکیلے اپنے امن اور سلامتی کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

جاپانی رپورٹس کے مطابق تبدیلیوں کے تحت کم از کم 17 ممالک جاپان میں تیار کردہ ہتھیار خریدنے کے اہل ہوں گے۔ مزید کہا کہ اگر مزید ممالک جاپان کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کرتے ہیں تو اس فہرست میں توسیع کی جا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending