Connect with us

Today News

پنجاب میں بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھرتیوں پر پابندی ختم، کابینہ  نے منظوری دیدی

Published

on



لاہور:

پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی، جس کے بعد صوبائی کابینہ نے بھرتیوں کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ان بھرتیوں کو ناگزیر قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بم ڈسپوزل کی 74 خالی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری طلب کی تھی، جس پر انہوں نے سیکیورٹی اجلاس میں بھرتیوں کے عمل کی اصولی منظوری دی، جس کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ میں 14 کمانڈر اور 60 ٹیکنیشنز بھرتی کیے جائیں گے۔

دریں اثنا محکمہ خزانہ نے بھی بھرتیوں کے عمل پر فوری آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ  بم ڈسپوزل عملے کی کمی سے آپریشنل صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی 2025 کے دوران بم ڈسپوزل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا تھا اور سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسٹاف نے بھارت کے ڈرونز کو ناکارہ بنایا تھا۔

حکام کے مطابق یہ بھرتیاں سول ڈیفنس سروس رولز 1980 کے تحت کی جائیں گی ، جس میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھرتیوں کے لیے اضافی بجٹ درکار نہیں ہوگا ۔ اس کے اخراجات موجودہ بجٹ ہی سے پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے بھرتیوں کا اشتہار 5 مارچ 2026 کو جاری کیا جا چکا ہے جبکہ بھرتیوں کے لیے ریکروٹمنٹ کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس سلسلے میں کابینہ ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی جس کے بعد بھرتیوں کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی

Published

on



لاہور کے علاقے ایل ڈی اے اسٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیڈو بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا۔ یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

Published

on



خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا 51 واں اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، تاہم اسے مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کابینہ اجلاس میں صوبے کے اہم انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جانا تھا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنےکیلیے اپ گریڈیشن منصوبے کا آغاز

Published

on



روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ آج (منگل) اس اہم منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈی ایس ریلوے فرمان غنی کے ہمراہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سنگِ بنیاد کی تقریب کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کیا جائے اور انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ حکومتِ سندھ اور محکمہ ریلوے کے مثالی اشتراک کا نمونہ ہے۔ منصوبے کی کل لاگت کا 60 فیصد پاکستان ریلوے جبکہ 40 فیصد حکومتِ سندھ برداشت کرے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس اپ گریڈیشن سے مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات میسر آئیں گی جو کہ علاقے کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending