Connect with us

Today News

لاہور: سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی

Published

on



لاہور کے علاقے ایل ڈی اے اسٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیڈو بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا۔ یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بچوں سے دشمنی نہ کریں، اسکرین ٹائم کم کیجیے

Published

on



جدید دور میں موبائل اور اسکرینز جہاں بڑوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں، وہیں اب ننھے بچوں کی روزمرہ عادات میں بھی تیزی سے شامل ہو رہی ہیں۔

ایک نئی تحقیق نے اس بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کم عمری میں زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کے تعلیمی ادارے یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق کے مطابق تقریباً چار میں سے تین ایسے بچے جن کی عمر صرف 9 ماہ ہے، روزانہ کسی نہ کسی شکل میں اسکرین استعمال کر رہے ہیں۔ حیران کن طور پر کچھ بچے روزانہ تین گھنٹے سے زائد وقت موبائل یا دیگر اسکرینز کے سامنے گزار رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو متاثر کر سکتا ہے۔ خاص طور پر بولنے میں تاخیر، توجہ کی کمی اور سماجی میل جول میں کمی جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ بچے جو بہن بھائیوں کے ساتھ یا دونوں والدین کی موجودگی میں رہتے ہیں، ان میں اسکرین کا استعمال نسبتاً کم ہوتا ہے۔

عالمی سطح پر بھی اس معاملے پر واضح ہدایات موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دو سال سے کم عمر بچوں کو اسکرین سے مکمل طور پر دور رکھنا چاہیے، جبکہ دو سے چار سال کے بچوں کے لیے اسکرین ٹائم ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے اور دنیا بھر میں بہت کم بچے ان ہدایات پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مسئلہ صرف اسکرین کے دورانیے کا نہیں بلکہ اس کے استعمال کے طریقے کا بھی ہے۔ اگر اسکرین بچوں کی بنیادی سرگرمیوں جیسے کھیلنا، بات چیت کرنا اور کتاب پڑھنا متاثر کرے تو یہ مزید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اسی لیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ مل کر اسکرین استعمال کریں اور اسے سیکھنے کا ذریعہ بنائیں، نہ کہ متبادل زندگی۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اسکرین ٹائم بچوں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل کو جنم دے سکتا ہے، جن میں بولنے میں تاخیر اور ’ورچوئل آٹزم‘ جیسے خدشات بھی شامل ہیں۔ اس لیے والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابتدا ہی سے بچوں کی عادات پر نظر رکھیں اور اسکرین کے استعمال کو محدود کریں تاکہ ان کی صحت مند نشوونما یقینی بنائی جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے تہران کے بڑے ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے

Published

on


ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران بند کیے گئے دارالحکومت تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے خامنہ ای انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مہر آباد ائرپورٹ کو پروازوں کے لیے بحال کر دیا ہے، جو سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ فضائی آپریشنز بتدریج معمول پر لائے جا سکیں۔

جن شہروں کے ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے ان میں یزد، راشت، شیراز، ابادان، کرمانشاہ، ارمیا، گورگان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹس کی بحالی کا مقصد اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بحالی اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنز کو مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش

Published

on



برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔

حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے۔

سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف آٹھ ہفتے تھی۔



Source link

Continue Reading

Trending