Today News
فلپائنی صدر نے صحت سے متعلق افواہوں پر پریس کانفرنس میں جمپبگ جیکس لگادیے
منیلا: فلپائن کے صدر .Ferdinand Marcos Jr نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں کے سامنے جمپنگ جیکس لگادیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 68 سالہ صدر نے پریس کانفرنس میں جمپنگ جیکس لگا کر دکھائے اور اپنے دفتر کے باہر صحافیوں کی موجودگی میں ہلکی دوڑ بھی لگائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کی بیماری سے متعلق دعوے کر رہے ہیں وہ آ کر ان کے ساتھ ورزش کریں۔
صدر مارکوس نے کہا کہ ان کے بیمار یا مفلوج ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ جم جا کر دیکھیں کہ کون بہتر انداز میں ورزش کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں کچھ عرصہ عوامی نظروں سے اوجھل رہنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت اور حتیٰ کہ وفات سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
بعد ازاں صدر نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ انہیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال جانا پڑا، جس کی وجہ انہوں نے ذہنی دباؤ اور عمر کو قرار دیا۔
Today News
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی تجاویز حوالے کیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں؛ ایران
پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران نے تاریخی اہمیت اختیار کرلی ہے جس سے نہ صرف آبنائے ہرمز کھلنے جیسی پیشرفت ہوئی بلکہ اسرائیل اور لبنان جنگ بھی تھم چکی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورت حال اور امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
بیان میں پاکستان کے ثالث کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کی نئی تجاویز ایرانی قیادت کو پیش کی ہیں۔ جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد حتمی جواب دیا جائے گا۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے مطالبات اس حقیقت کے مطابق تبدیل کرنے چاہئیں کہ فاتح ایران رہا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی اس شرط پر قبول کی تھی کہ سیزفائر لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہوگا لیکن اسرائیل نے پہلے ہی روز لبنان اور حزب اللہ پر حملے کرکے خلاف ورزی کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ایران نے مکمل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا تو اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ اگر تمام محاذوں پر جنگ بندی کی پابندی ہو تو آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر صرف تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے پر تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم یہ اجازت بھی ایران کی نگرانی، اس کے مقرر کردہ راستے اور صرف غیر فوجی جہازوں تک محدود ہوگی اور جنگ کے مکمل خاتمے تک آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی نگرانی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمے سے دشمن ممالک کے فوجی جہازوں کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ امریکا کے خطے میں موجود فوجی اڈوں کی زیادہ تر سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے اور یہ صورتحال ایران اور خلیج فارس کے لیے سکیورٹی خطرہ سمجھی جاتی ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکا نے یہ جنگ خود شروع کی لیکن اپنی ناکامی اور ایرانی عوام و مسلح افواج کی مزاحمت کے بعد جنگ کے دسویں دن سے جنگ بندی اور مذاکرات کی درخواستیں بھیجنے لگا تھا۔
بیان میں عوام اور مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم اللہ پر بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ سیاسی میدان میں داخل ہوئی ہے تاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ ایرانی وفد کسی قسم کی رعایت، پسپائی یا نرمی اختیار نہیں کرے گا اور پوری قوت کے ساتھ ایران کے مفادات، قومی عزت اور جنگ میں دی گئی قربانیوں کا دفاع کرے گا۔
Today News
امریکی فوج کا ایران کے آئل ٹینکرز اور کمرشل جہازوں پر قبضے کا منصوبہ ہے؛ میڈیا رپورٹ
آبنائے ہرمز کے حوالے سے صورت حال بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور اس غیریقینی کیفیت نے عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے سے متعلق تشویش کو مزید گہرا کردیا ہے۔
امریکی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی فوج آئندہ چند دنوں میں ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے اور ان پر سوار ہو کر تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ممکنہ کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی جا سکتی ہے جنہیں ایران سے منسلک سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق فوری طور پر نہیں ہو سکی جب کہ امریکا کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی اور ایران نے بھی تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یاد رہے کہ آج ہی ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرکے اپنی مزید سخت نگرانی میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کی تاحال ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کی۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز وہ اہم سمندری راستہ ہے جس سے دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) گزرتا ہے۔
اس راستے کی بندش کی وجہ سے دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جس کے باعث مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے۔
Today News
paec another international milestone – ایکسپریس اردو
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جہاں لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کولیبریٹنگ سینٹر قرار دے دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی کامیابی پر انمول میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر کی تختی پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے کہا کہ اس اعزاز کے بعد پاکستان کے پانچ ادارے عالمی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک میں موجود 92 مراکز کی فہرست میں پاکستان کا چوتھے نمبر پر ہونا باعثِ فخر ہے۔
تقریب کے دوران تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی جدید ٹرو بیم لیناک مشین کا افتتاح بھی کیا گیا اور نئی کیموتھراپی بے کے قیام سے مریضوں کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر عامرہ شامی اور ڈی جی ڈاکٹر شازیہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ادارے کی تحقیق اور طبی معیار میں بہتری کا مظہر ہے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں 21 کینسر اسپتال چلا رہا ہے جہاں 80 فیصد مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper