Today News
عمران خان کے وکیل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دوبارہ خط لکھ دیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
پاور آف اٹارنی اور قانونی دستاویزات ایک بار پھر جیل حکام کو ارسال کی گئیں، وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فوری دستخط کروا کر دستاویزات واپس کیے جائیں، پہلے خط (6 اپریل 2026) کا حوالہ بھی خط میں شامل ہے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ پاور آف اٹارنی اور قانونی دستاویزات 7 اپریل کو ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجے گئے،دستاویزات 9 اپریل کو دوپہر 3:13 بجے جیل آفس میں موصول ہوئے،
13 اپریل کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پہنچا
وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ جیل اسٹاف اور صدر پولیس کے پاس آمد اور مقصد باقاعدہ ریکارڈ کیا گیا، کئی گھنٹے انتظار کے بعد بتایا گیا کہ دستاویزات “ریکارڈ میں نہیں مل رہیں، حساس قانونی دستاویزات کا غائب ہونا سنگین انتظامی غفلت ہے، یہ عمل قانونی کارروائی میں رکاوٹ اور انصاف تک رسائی میں مداخلت ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق اور فیئر ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت تیزی سے ختم ہو رہی ہے، جیل حکام کی ذمہ داری ہے کہ قیدی کو انصاف تک رسائی فراہم کریں، فوری طور پر سابق وزیراعظم سے دستخط کروائے جائیں،24 گھنٹوں میں دستخط شدہ دستاویزات واپس کی جائیں،اس معاملے کو نہایت ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔
خط کی نقل رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھی ارسال کردی گئی۔
Today News
شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری
بالی ووڈ اداکارہ راشی کھنہ کی فلم شوٹنگ کے دوران وینٹی وین سے ہزاروں روپے چوری ہونے کی خبر نے پورے سیٹ پر ہلچل مچا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے نئی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کی ٹیم کے ایک رکن پر الزام لگا کہ اس نے وینٹی وین میں رکھے گئے پرس سے تقریباً 50 ہزار روپے نکالنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا، سیٹ پر موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو کام سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے نے پوری ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا، تاہم دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اداکارہ کی ٹیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دراصل راشی کھنہ کی نہیں بلکہ ان کے منیجر کی تھی۔ یوں چوری کا یہ معاملہ کچھ حد تک مختلف رخ اختیار کر گیا، مگر حقیقت کیا ہے، اس پر ابھی تک مکمل وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔
حیران کن طور پر راشی کھنہ نے خود اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
اداکارہ حالیہ دنوں میں اپنی فلموں ’بہادر 120‘ اور ’استاد بھگت سنگھ‘ کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔
Source link
Today News
امریکا کو پہلے ہی خبردار کیا تھا؛ اب آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کا مزہ چکھیں؛ ایران
امریکا کی جانب سے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہ کرنے کے جواب میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو آج پھر بند کردیا اور کم از کم 4 آئل ٹینکرز کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس بدلتی صورت حال پر قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کے نام ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔
ابراہیم عزیزی کے بقول ایران نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کیا تھا لیکن ٹرمپ انتطامیہ نے ہماری شکایت پر توجہ نہیں دی۔ اس لیے اب مزہ چکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش اور سخت قوانین کا دوبارہ نفاذ دراصل امریکا کی بدنیتی کا ردعمل ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ انقلابِ خمینی کے آغاز سے اب تک امریکا کا وطیرہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا ہی رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سیاہ ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدہ خلافی امریکا کی سیاسی پالیسی کا ہمیشہ سے لازمی حصہ رہی ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت کے بجائے خیالی باتوں کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔
Today News
’’مجھے کافر قرار دے دیا گیا!‘‘ حمزہ علی عباسی کا حیران کن انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
’’پیارے افضل‘‘ ڈرامہ سے غیر معمولی شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی اب زیادہ تر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے حالیہ طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے۔ ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔
اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس حد تک ردعمل کا سامنا کرنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ ان کا ایمان برقرار ہے اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔
حمزہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی کھل کر بات کرنے کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اس معاملے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی