Connect with us

Today News

رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنیوالے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

Published

on



جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے۔

بدھ کے روز کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اتر کر اپنی 100ویں پی ایس ایل شرکت مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔

36 سالہ روسو مسلسل دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں ہیں جو ان کی لیگ سے مستقل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 4 سیزن ملتان سلطانز جبکہ 6 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔

اعداد و شمار کے مطابق روسو نے 99 میچز میں مجموعی طور پر 2366 رنز اسکور کیے جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران سے تیل خریدنے والے خبردار رہیں؛ امریکا نے سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی

Published

on


امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ایران پر زیادہ سے زیادہ معاشی دباؤ کی پالیسی جاری ہے اور اب اسے مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی تیل خریدنے یا اپنے بینکوں میں ایرانی رقوم رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے نے بتایا کہ امریکا نے ایران کے خلاف اب آپریشن اکنامک فیری شروع کیا ہے۔ جس کا مقصد ایرانی حکومت کی مالی وسائل تک کی رسائی روکنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس اکنامک آپریشن میں خاص طور پر پاسداران انقلاب کے مالی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی قیادت کے مزید اثاثے منجمد کیے جائیں گے اوت ایرانی قیادت سے منسلک افراد کے مالی وسائل بھی نشانہ بنیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی محکمہ خزانہ نے انسداد دہشت گردی کے تحت ایران سے وابستہ 3 شخصیات اور 17 اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب: غیر قانونی طور پر حج کی سہولت فراہم کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان

Published

on



سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر حج میں معاونت کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے جو 18 اپریل (یکم ذوالقعدہ) سے شروع ہو کر 14 ذوالحجہ تک نافذ العمل رہیں گی۔

اے پی پی کی رپورٹ میں سعودی عرب کے میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی وزارت داخلہ کے فیصلے کے تحت جو افراد بغیر حج پرمٹ کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ اور مشعائر مقدسہ (مقاماتِ حج) میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے ان پر  20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو غیر قانونی طور پر حج کرانے، انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے، رہائش دینے یا مکہ میں چھپانے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا، یہ جرمانہ ہر ایک اضافی فرد کے حساب سے بڑھتا جائے گا، غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں عدالتی حکم کے ذریعے ضبط کر لی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا کہ وہ مقیم غیر ملکی یا ویزہ کی مدت سے زائد قیام کرنے والے افراد جو بغیر پرمٹ حج کریں گے انہیں مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا اور ان پر 10 سال تک سعودی عرب داخلے پر پابندی ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزا یافتہ شخص 30 دن کے اندر متعلقہ کمیٹی میں شکایت درج کرا سکتا ہے اور کمیٹی کے فیصلے کے خلاف 60 دن کے اندر انتظامی عدالت میں اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مکہ ریجن میں ’911‘ پر اطلاع دیں، یہ اقدامات حج کے عمل کو منظم بنانے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی صدر کی چین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی اب بھی برقرار ہے؛ وائٹ ہاؤس

Published

on


وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرلین لیویٹ کی میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے سے متعلق اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جنپنگ نے امریکی صدر کے خط کے جواب میں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اس جنگ میں ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے انکشاف کیا کہ امریکا نے دو چینی بینکوں کو باضابطہ خطوط بھیجے ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے بینک میں کسی اکاؤنٹ میں ایرانی رقم موجود ہونے کے شواہد ملے تو امریکا بینکوں پر پابندیاں عائد کردے گا۔

تاہم امریکی وزیر خزانہ نے نہ تو ان بینکوں کے نام ظاہر کیے اور نہ ہی مالیت کے بارے میں کچھ بتایا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ہم منصب شی جنپنگ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اس جنگ میں ایران کی کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔

تاہم چین کی جانب سے صدر ٹرمپ اور پھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے ان بیانات کی تردید یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending