Today News
اسلام آباد میں سابق ایف سی اہلکار نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی
اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں 40 سالہ سابق ایف سی اہلکار نے خود کو گولی مار لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں 40 سالہ سابق ایف سی اہلکار نے اپنی 30 بور پستوؒ سے خود کو سینے میں گولی ماری۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور مبینہ طور پر گھریلو مسائل کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخس چار سال قبل ایف سی سے برخاست ہوا تھا۔
Source link
Today News
انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں بورنیو جزیرے پر پام آئل کے باغات کے درمیان ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ایئر نوسنتارا کی ملکیت میں ایئربس ایچ130 کا مغربی کلیمانتان صوبے کے میلاوی ضلع سے اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ یہ کبو رایا ضلع میں پام آئل کے جنگلات کی طرف جا رہا تھا۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی اور وزارت نقل و حمل کے مطابق تلاش کرنے والوں نے بعد میں ملبے کا پتہ لگایا اور عملے کے دو ارکان اور چھ مسافروں کی لاشیں سیکاداؤ ضلع کے گھنے جنگلات سے برآمد کیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک ملائیشیائی شہری بھی شامل ہے۔
Today News
پی ایس ایل: نیشنل اسٹیڈیم حادثے میں زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کیسی ہے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے ان دنوں کراچی میں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کافی بہتر ہے۔
جمعرات کو ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ کے اختتام پر ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے دو ملازمین آہنی دروازہ گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
گراؤنڈ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے یونس اور عمران کو طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
Today News
پاکستان کی 28 سالہ معروف خاتون سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کرگئیں
پاکستان کی معروف خاتون قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں جس کی سرجری کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
انہیں فوری طور پر گردے کی پیوند کاری کی ضرورت تھی مگر بیماری سے لڑتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔
نتالیہ خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
قومی مقابلوں میں پنجاب اور ایچ ای سی کی نمائندگی کرنے والی نتالیہ خان روئنگ کی بھی اچھی کھلاڑی تھی۔
دریں اثنا پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کے عہدے داران نے نتالیہ خان کی رحلت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport