Today News
School Party Mother In Trouble
ارجنٹائن میں اسکول پارٹی کے لیے بچے کو انوکھے انداز سے تیار کرنے نے ماں کو مشکل میں پھنسا دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیٹکس پینٹ سے رنگے بچے سے رنگ اتارنے کی کوشش جاری ہے۔
🚨 In Argentina, a mother used latex paint on her son for a school costume party, thinking it would be easy to remove, but the paint couldn’t be washed off despite her attempts. pic.twitter.com/bl4ffyuylH
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) April 15, 2026
بچے کی والدہ نے اسکول کاسٹیوم (لباس) پارٹی کے لیے اپنے بیٹے کو لیٹکس پینٹ سے رنگ دیا تھا۔
ان کا خیال تھا کہ اس پینٹ کو باآسانی سے صاف کیا جا سکے گا۔ تاہم، متعدد کوششوں کے باوجود رنگ صاف نہیں ہو سکا۔
Today News
سعودی عرب: غیر قانونی طور پر حج کی سہولت فراہم کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر حج میں معاونت کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے جو 18 اپریل (یکم ذوالقعدہ) سے شروع ہو کر 14 ذوالحجہ تک نافذ العمل رہیں گی۔
اے پی پی کی رپورٹ میں سعودی عرب کے میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی وزارت داخلہ کے فیصلے کے تحت جو افراد بغیر حج پرمٹ کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ اور مشعائر مقدسہ (مقاماتِ حج) میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے ان پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو غیر قانونی طور پر حج کرانے، انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے، رہائش دینے یا مکہ میں چھپانے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا، یہ جرمانہ ہر ایک اضافی فرد کے حساب سے بڑھتا جائے گا، غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں عدالتی حکم کے ذریعے ضبط کر لی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا کہ وہ مقیم غیر ملکی یا ویزہ کی مدت سے زائد قیام کرنے والے افراد جو بغیر پرمٹ حج کریں گے انہیں مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا اور ان پر 10 سال تک سعودی عرب داخلے پر پابندی ہوگی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزا یافتہ شخص 30 دن کے اندر متعلقہ کمیٹی میں شکایت درج کرا سکتا ہے اور کمیٹی کے فیصلے کے خلاف 60 دن کے اندر انتظامی عدالت میں اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مکہ ریجن میں ’911‘ پر اطلاع دیں، یہ اقدامات حج کے عمل کو منظم بنانے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
Today News
امریکی صدر کی چین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی اب بھی برقرار ہے؛ وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرلین لیویٹ کی میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد ٹیرف لگانے سے متعلق اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جنپنگ نے امریکی صدر کے خط کے جواب میں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اس جنگ میں ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے انکشاف کیا کہ امریکا نے دو چینی بینکوں کو باضابطہ خطوط بھیجے ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے بینک میں کسی اکاؤنٹ میں ایرانی رقم موجود ہونے کے شواہد ملے تو امریکا بینکوں پر پابندیاں عائد کردے گا۔
تاہم امریکی وزیر خزانہ نے نہ تو ان بینکوں کے نام ظاہر کیے اور نہ ہی مالیت کے بارے میں کچھ بتایا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ہم منصب شی جنپنگ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اس جنگ میں ایران کی کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔
تاہم چین کی جانب سے صدر ٹرمپ اور پھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے ان بیانات کی تردید یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
Today News
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی
پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
پشاور زلمی اپنے ساتویں میچ میں چھٹی فتح حاصل کر کے 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بارش ہو جانے کی سب پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ملتان سلطانز نےچھ میچز میں چار فتوحات اور دو ناکامیوں کے ساتھ آٹھ پوائنٹس جوڑے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چھ میچز میں تین فتوحات اور دو ناکامیوں کے ساتھ سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائٹیڈ نے ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا،چوتھی پوزیشن کی حامل کراچی کنگز نے پانچ میچز میں تین فتوحات اور دو ناکامیوں کے بعد چھ پوائنٹس جوڑے ہیں ،کوئٹہ گلیڈییٹر اور حیدرآباد کنگز مین نے اپنے 6 چھ میچز کھیل کر دو فتوحات اور چار ناکامیوں کے بعد چار چار پوائنٹس جوڑ ے ہیں،تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کوئٹا گلیڈی ایٹر پانچویں اور حیدرآباد کنگزمین چھٹے نمبر پر ہے۔
ساتویں پوزیشن پر موجود دفاعی چیمپین لاہور قلندرز نے پانچ میچز میں دو فتوحات اور تین ناکامیوں کے بعد چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ راولپنڈی پنڈیز اپنے تمام پانچوں میچز ہار کر کوئی پوائنٹ نہیں جوڑ سکی۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport