Today News
psl sufyan muqim 3 or more wickets in consecutive 5 matches record
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے اسپنر صفیان مقیم نے رواں سیزن کے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
پشاور زلمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صفیان مقیم کی شان دار بولنگ اور کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور رواں سیزن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
صفیان مقیم کی بہترین بولنگ کے نتیجے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز آؤٹ ہوگئی، کوئٹہ کے حسن نواز نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جبکہ صفیان نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی لیگ کے رواں سیزن میں اب تک ناقابل شکست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں صفیان مقیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
صفیان مقیم نے اس سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اسی طرح لاہور قلندرز کی 3 وکٹیں 21 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔
پشاور زلمی کے اسپنر نے کراچی کنگز کے خلاف صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بھی شان دار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور کنگزمین کی 4 وکٹیں اڑائی تھیں۔
صفیان مقیم پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 5 میچوں میں 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں اور اب پشاور زلمی کا گروپ میچ 19 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
Today News
کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد ارشد عرف کے ٹو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم انس کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے جرائم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
Today News
صلاحیتوں کے حامل حکمران – ایکسپریس اردو
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان دنیا کے معاملات سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہے ہم برسوں اس کے متقاضی تھے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی، ہم پاکستان کو اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔
مولانا نے مزید کہا کہ یہ حکومت دھاندلی سے لی گئی ہے ایسی حکومت کو میں مانتا ہوں نہ ہی اس کی پیروی کروں گا جس طرح جعلی نوٹ نہیں چلتا اسی طرح جعلی حکومت بھی نہیں چل سکتی۔سب کو معلوم ہے کہ ملک میں جعلی نوٹ بھی چل رہے ہیں اور دو سال سے یہ حکومت بھی جسے جعلی قرار دیا جا رہا ہے، اسی حکومت نے دنیا میں پاکستان کو یہ مقام دلایا ہے جس مقام کی آرزو کی جا رہی تھی اور مولانا پاکستان کی صلاحیت کے معترف بھی ہوگئے ہیں مگر اس حکومت کو نہیں مان رہے جو دو سال سے ملک چلا رہی ہے اور موجودہ حکمران ہی پاکستان کو اس مقام پر لے آئے ہیں کہ جن کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی اسی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے جن کی کوشش سے پاکستان اس قابل ہوا کہ اس نے اسلام آباد بلا کر امریکا و ایران کو آمنے سامنے بٹھا کر ثالثی کا کردار ادا کیا جسے مولانا سمیت دنیا سراہ رہی ہے۔
ملک دشمنوں بھارت، اسرائیل و دیگر کے علاوہ جہاں پاکستان کی تعریفیں ہو رہی ہیں وہاں پاکستان کے موجودہ حکمرانوں جنھیں اب بھی جعلی قرار دیا جا رہا ہے، کے اقدامات اور صلاحیتوں کو بھی نہ صرف سراہا گیا بلکہ بیرون ملک سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس بہترین کارکردگی پر پاکستان کو اس مقام تک لانے والے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جائے جن کی صلاحیتوں کا اعتراف امریکی صدر اور ایران کی اعلیٰ قیادت باربار کر چکی ہے۔
پاکستان کی صلاحیت کو تسلیم تو کیا جا رہا ہے، مگر پی ٹی آئی کے نااندیش بعض مرکزی رہنماؤں کو اس سلسلے میں پاکستان کی تعریف تو کیا نام لینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی تھی مگر عالمی سطح پر مقبولیت ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت بعض محب وطن رہنماؤں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انھوں نے بھی پاکستان کو سراہا مگر پاکستانی حکمرانوں کو اس کا کریڈٹ نہیں دیا، نہ ان کی کاوشوں کو سراہا۔دنیا بھر میں امریکا و ایران کے درمیان ثالثی کے لیے ان دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے اور دونوں ملکوں کو جن میں ایک جارح اور دوسرا مظلوم مانا گیا ،ایک میز پر لا بٹھانے کا سہرا پاکستانی حکمرانوں کے سر ہے کہ جنھوں نے اپنی دن و رات کی محنت سے پاکستان کو یہ مقام دلایا کہ جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں محمود خان اچکزئی نے بھی قومی اسمبلی میں جو بیان دیا وہ قابل ستائش کہلایا مگر چند ایک نے قومی اسمبلی میں جو خطاب کیا اس کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے۔ جے یو آئی، پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں دونوں اپوزیشن لیڈروں میں صرف محمود خان اچکزئی نے حق بات کی اور حکومت کو اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا مگر پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایسا نہیں کیا کہ وہ حکمرانوں کے کسی اچھے اقدام کو ہی سراہ لیتے جب کہ کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی دشمن بھی درست بات کرے تو اس کی حمایت ہونی چاہیے جیسے کہ بھارت میں ہوا۔ جہاں پاکستان کے ساتھ پاکستانی حکمرانوں کی سفارتی کاوشوں کی تعریف اور اپنی حکومت پر تنقید کی گئی مگر پاکستانی اپوزیشن اپنی سیاسی مخالفت میں یہ بھی نہ کرسکی۔
یہ سو فی صد درست ہے کہ ملک ہوتا ہے تو اسے چلانے والے حکمران بھی ہوتے ہیں جو جمہوری ہوں یا غیر جمہوری۔ امریکا کے صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کو دنیا منتخب حکمران مانتی ہے جنھوں نے اپنے ممالک کو دنیا میں جارح کے طور پر بدنام کرایا جن کی دنیا میں مذمت بھی ہو رہی ہے جن کے خلاف دونوں ممالک میں احتجاج بھی ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے حکمرانوں کے فیصلے درست نہیں جب کہ پاکستانی حکمرانوں نے درست فیصلے کیے جن کی حمایت اور تعریف اندرون ملک اور عالمی سطح پر ہوئی مگر محض سیاسی مخالفت اور اقتدار سے محرومی کے شکار ملکی سیاستدانوں میں اتنی اخلاقی جرأت بھی نہیں کہ وہ پاکستانی حکمرانوں کو یہ کریڈٹ دیتے کہ جن کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کو اہمیت ملی اور پاکستان پر دنیا کی نظریں مرکوز رہیں اور دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پاکستان کا ذکر نہ ہوا ہو۔دنیا بھر میں ملک مختلف وجوہات کے باعث ہی وجود میں آئے جنھیں وہاں کے حکمران چلا رہے ہیں کیونکہ ملک خود نہیں چلتے بلکہ چلانے والے چلاتے ہیں جو حکمران کہلاتے ہیں اور ملک کی اچھائی و برائی کے ذمے دار وہاں کے حکمران ہوتے ہیں مگر نام ملک کا متاثر ہوتا ہے اور حکمرانوں کی دور اندیشی، اچھی حکمرانی، درست فیصلے اور باصلاحیت قیادت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور پاکستانی حکمرانوں نے اس کا ثبوت دے دیا ہے جن کی صلاحیتوں نے پاکستان کو یہ عالمی مقام دلایا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا تھا کہ امریکی صدر انھیں فون کرتے ہیں نہ بھارتی وزیر اعظم ان کی کال سنتا ہے جو ان کی مکمل نااہلی کا واضح ثبوت ہے جب کہ آج تمام بڑے اور اہم ممالک پاکستانی حکمرانوں کو فون کر رہے ہیں، یہ پاکستانی حکمرانوں کی صلاحیتوں کے باعث ممکن ہوا اور ان کے اقدامات کو دنیا میں پذیرائی اور پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت و شہرت حاصل ہوئی ہے۔
Today News
مدینہ منورہ میں باران رحمت، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ کے دلکش مناظر نے روح کو معطر کر دیا
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے فضا خوشگوار ہو گئی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل خوب جم کر برسے۔
بارانِ رحمت کے دوران مسجد نبوی میں بھی بارش نے سماں باندھ دیا جبکہ گنبد خضریٰ پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر نے زائرین کے دل موہ لیے۔
زائرین کی بڑی تعداد نے اس بابرکت موقع پر بارش میں بھیگتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں مانگیں اور اس نعمت پر شکر ادا کیا۔
بارش کے باعث مسجد نبویؐ کے صحن میں ایک روحانی کیفیت طاری رہی جس نے ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو منور کر دیا۔
یہ خوبصورت مناظر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جہاں لوگ اسے بارانِ رحمت قرار دیتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport