Connect with us

Today News

انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ؛ کون کونسی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا؟

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 تا 19اپریل تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے پاک کسٹم ، پنجاب 2 ،کے پی کے اور پاک آرمی نے کوالیفائی کرلیا۔

پہلا کوارٹر فائنل میچ پاک کسٹم اور پنجاب 1 کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاک کسٹم نے 2-6 سے جیت لیا۔ پاک کسٹم کی جانب سے آسام حیدر ںے دو، عبداللہ، عثمان، یحی اور عمر نے ایک ایک گول سکور کئے۔ پنجاب 1 کی جانب سے وقاص اور علی نے ایک ایک گول سکور کئے۔

دوسرا کوارٹر فائنل پنجاب 2 اور پنجاب 3 کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب 2 نے 0-6 سے جیت لیا ۔ پنجاب 2 کی جانب سے ابو سفیان ، فرحان نے دو دو ، حنین اور عبد السمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔

تیسرا کوارٹر فائنل میچ کے پی کے اور پنجاب 4 کے مابین کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت کے اختتام تک 2-2 گول سے برابر رہا بعد ازاں پینلٹی شوٹ پر کے پی کے نے 1-2 سے جیت لیا۔

چوتھا کوارٹر میچ پاک آرمی اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاک آرمی نے 0-10 سے باآسانی جیت لیا۔ پاک آرمی کی جانب سے مزمل سعید نے تین، شعیب ، حسان نے دو دو، بلال عمیر اور عمار نے ایک ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایف آئی ایچ کی ایمپائر کمیٹی ممبر فیض محمد فیض ، آباد کے سینئر وائس پریذیڈنٹ افضال حمید ، سابق کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف و سینئر صحافی زوالفقار بیگ ، پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ممبر اولمپین نعیم اختر،چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ ، محمد ظہیر الحق ، طاہر شیرازی ،محمد زاہد واپڈا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کے لیے شدید خطرہ

Published

on


افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں پناہ حاصل کی ہوئی ہیں اور وسائل حاصل کررہی ہیں۔

معروف عالمی جریدہ نےافغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگردگروہوں کی موجودگی سےمتعلق پاکستانی موقف کی تائیدکردی۔ یورپی جریدہ ماڈرن ڈپلومیسی کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کی سلامتی کیلئےواضح خطرہ ہے۔

فتنہ الخوارج کےدہشتگرد مشرقی افغانستان بالخصوص پاک افغان سرحدی صوبوں کنڑاورننگرہارمیں موجود ہیں، افغانستان میں فتنہ الخوارج اورالقاعدہ جیسی20سےزائدبین الاقوامی اورعلاقائی دہشتگردتنظیمیں سرگرم ہیں۔

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج سمیت علاقائی اوربین الاقوامی دہشتگردتنظیمیں افغانستان کوکارروائیوں کیلئےمحفوظ بیس کیمپ کےطورپراستعمال کررہی ہیں۔ دہشتگردوں کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کےباعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکارہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Published

on



اسلام آباد:

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے دوران 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا حصہ شامل رہا، جن میں پانی سے 23.55 فیصد، مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے 1.02 فیصد اور مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مارچ میں جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ مزید برآں ہوا سے 3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، جس کے بعد پہلے ہی مہنگائی کے ستائے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

شاہدرہ میں ورکرز کنونشن؛ پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

Published

on



شاہدرہ میں 25 اپریل کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر 20 اپریل کو اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے اعتراض پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

رجسٹرارآفس کا اعتراض ہے کہ درخواست متعلقہ فورم پر رجوع کیے بغیر دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 اپریل کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کرنا ہے لہٰذا پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور عدالت ورکرز کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔



Source link

Continue Reading

Trending