Today News
نوابشاہ میں رشتے کا تنازع خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
نواب شاہ:
نوابشاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود جام صاحب روڈ قینچی پل کے قریب رشتے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں امید علی خاصخیلی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا نوجوان بیٹا جنید خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ مقتول کی لاش بھی اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث دونوں گروپوں کا تعلق خاصخیلی برادری سے ہے، اور واقعے کے بعد برادری کے افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جس کے باعث وہاں صورتحال کشیدہ رہی۔
علاقے میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور گشت بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
ایران سے جنگ نہیں چاہتا تھا مگر مجبور ہوا، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم اس کے ایٹمی پروگرام کے باعث حالات اس نہج پر پہنچے کہ لڑائی ناگزیر ہوگئی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی بالآخر خوش اسلوبی سے ختم ہو جائے گی اور امن کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر امریکی طیارے پر 111 راکٹ داغے گئے تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکنز کو مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ ٹپس (انعامی رقم) پر ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
لبنان میں جنگ بندی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بالآخر امن ہی واحد راستہ ہے اور امید ظاہر کی کہ حزب اللہ معقول رویہ اختیار کرے گی۔
Today News
کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کراچی:
کراچی کے علاقے سائٹ بی میں بلدیہ نمبر دو کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
Today News
ایران-امریکا مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ٹرانسپورٹ اڈے بند
اسلام آباد:
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کی تیاریوں کے پیش نظر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام ٹرانسپورٹ اڈے دس روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔
اس دوران دیگر اضلاع سے جڑواں شہروں میں داخل ہونے والی ٹریفک بھی معطل رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹورازم سروسز اور رینٹ اے کار سروسز کو بھی عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی خدشات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ممکنہ اہم سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport