Connect with us

Today News

لاہور سے اغوا 19 سالہ لڑکی کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار

Published

on



لاہور:

ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی 19سالہ لڑکی کو کراچی سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم گرفتار کر کے لڑکی کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔

لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروایا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کراچی لے گیا تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروایا گیا۔

لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم اب گرفت میں ہے، جسے  مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

طلاق کے بعد نکاح نامے میں درج رقم اور زیورات  سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

Published

on



لاہور:

ہائی کورٹ نے طلاق کے بعد نکاح نامے میں درج رقم اور زیورات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نکاح نامے کے کالم میں درج رقم یا زیورات شوہر طلاق کے بعد بھی ادا کرنے کا پابند ہے۔

عدالت کے مطابق اگر شوہر نکاح نامے میں درج زیورات فراہم نہ کرے تو بیوی مارکیٹ ویلیو کے تحت رقم کی حق دار ہوگی۔  عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شوہر کو سابقہ بیوی کو نکاح نامے میں درج زیورات ادا کرنے کا حکم درست قرار دیتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر علی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اگر نکاح نامے میں پیسے اور زیورات درج ہوں تو ہر چیز الگ الگ ادا کرنا ہوتی ہے، جبکہ نکاح نامے میں درج تمام اشیا مل کر مہر بنتا ہے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی شادی 2011 میں ہوئی تھی  اور حقائق کے مطابق اس نے حق مہر میں 5 ہزار روپے، 5 تولہ چاندی اور 10 تولہ سونا نکاح نامے میں درج کروایا تھا۔

خاتون کے مطابق شوہر نے طلاق کے بعد زیورات بطور حق مہر ادا نہیں کیے۔

درخواست گزار کے مطابق حق مہر 5 ہزار روپے تھا جو ادا کر دیا گیا تھا جبکہ 5 تولہ چاندی اور 10 تولہ سونا جعل سازی سے نکاح نامے میں شامل کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے نکاح نامے کے مواد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

ریکارڈ کے مطابق گواہوں نے نکاح نامے کی تصدیق کی اور درخواست گزار نے بھی اپنے دستخط کی تصدیق کی ہے۔

سابقہ بیوی نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامے کی مصدقہ کاپی عدالت میں پیش کی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار نکاح نامے میں مبینہ جعلی اندراج کو ثابت نہیں کر سکا، لہٰذا فیملی کورٹ کا فیصلہ مکمل ریکارڈ اور شواہد پر مبنی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ اسی صورت میں فیملی کورٹ کے فیصلوں میں مداخلت کرتی ہے جب وہ قانون کے مطابق نہ ہو۔ عدالت نے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حق مہر کی مکمل ادائیگی کا حکم دے دیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی

Published

on



اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی، اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سال تک کی عمارت کی قیمت 3 ہزار سے کم ہو کر 2500 روپے فی مربع فٹ رہ گئی جبکہ 5 سال سے پرانی عمارت کی قیمت 1500 سے کم ہو کر 1200 روپے فی مربع فٹ مقرر کر دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس میں کمی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی 17، سی 14 اور سی 15 سیکٹرز میں پلاٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔

اسی طرح، ڈی 12 میں فلیٹس اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن بھی کم کر دی گئی، جی 13 سے جی 17 تک مختلف سیکٹرز میں قیمتیں کم کر دی گئیں۔

مارگلہ ٹاوٴن، چک شہزاد اور بنی گالا میں بھی سرکاری قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

مختلف ایریاز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تاہم بلیو ایریا اور بڑے کمرشل علاقوں کی قیمتیں زیادہ تر برقرار ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاور سیکٹر ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

Published

on



اسلام آباد:

حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کےمفت یونٹس  کی سہولت ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو ۔ حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending