Connect with us

Today News

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

Published

on



پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا  جبکہ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

غزہ میں پینے کا پانی پہچانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ، 2 افراد ہلاک

Published

on


یونیسیف نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ یونیسیف کے عملے کو لے جانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گاڑیاں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو پینے کا پانی پہنچانے کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ حملے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

یونیسیف کے مطابق، یہ گاڑیاں ایک واٹر اسٹیشن سے معمول کی ترسیل کا ذریعہ تھیں جس کا استعمال لاکھوں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔

یونیسیف نے تمام ذیلی کانٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے میں فی الحال کام کو روک دیں جب تک کہ حفاظت کی ضمانت نہ مل جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی مذموم سازش ناکام، عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کے چرچے ہونے لگے

Published

on


پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی بھارتی مذموم سازش ناکام ہو گئی جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کے چرچے ہونے لگے، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں کامیاب ثالثی کے ذریعے پاکستان نے خود کو امن کے ضامن کے طور پر منوا لیا۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بھی پاکستان کی ثالثی کو غیر معمولی حد تک مؤثر قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کے مطابق ایران کو کسی اور ملک پر اتنا اعتماد نہیں جس کی وجہ سے ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد قابلِ اعتماد راستہ ہے۔

سنگاپور کے نشریاتی ادارے چینل نیوز ایشیا نے پاکستان کی بڑھتی اہمیت کو بھارت کے لیے ویک اپ کال قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا۔

معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اپرنا پانڈے کے مطابق پاکستان دہائیوں سے اپنی جغرافیائی اہمیت کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں استعمال کرتا آ رہا ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان کی پذیرائی کے باوجود بھارت کا زہریلا بیانیہ اس کی انتہا پسند سوچ کو ظاہر کرتا ہے اور مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل کر اس کے منفی اثرات سے خود بھی نہیں بچ سکتا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

فیلڈ مارشل کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل

Published

on


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ مکمل کیا جس کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا،  فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending