Today News
کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد تین زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق تھانہ پاپوش نگر کی حدود پاپوش نگر قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عامر احمد عرف بنگالی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ بلال کالونی کی حدود ارم گراؤنڈ سروس روڈ سیکٹر 5D نیو کراچی کے قریب بھی مبینہ مقابلہ ہوا ترجمان کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کجل عرف عبداللہ ولد رحیم بخش اور اسرار ولد انتظار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
Source link
Today News
وزیرِ اعظم سہ ملکی دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے ترکیہ سے پاکستان روانہ.
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہءِ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے انطالیہ، ترکیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔
پرائم منسٹر آفس (میڈیا ونگ)سے جاری بیان کے مطابقانطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک (Ambassador Tolga (Bermek , سفیر نیلوفر کیگسیز ( Nilufer Kaygisiz) , ممبر ترکیہ پارلیمنٹ برہان قایاترک (Burhan Kayaturk) اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
وزیرِ اعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں پر مشتمل تھا جہاں وزیرِ اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
As I depart the beautiful city of Antalya, I wish to express my deepest gratitude to my dear brother Recep Tayyip Erdoğan for the exceptionally warm welcome and gracious hospitality extended to me and my delegation.
I leave Antalya, with fond memories and a renewed commitment…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 18, 2026
Today News
اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
یہ اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاونت سے شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستان کو کم لاگت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والا علاقائی مرکز بنانا ہے، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت اسلم غوری، ڈی جی ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ حکومتی و طبی شخصیات اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔
حکام کے مطابق اس منصوبے سے عالمی مریضوں کو پاکستان میں معیاری اور سستا علاج میسر آئے گا، جبکہ بین الاقوامی شرکاء نے بھی کانفرنس کے معیار اور انتظامات کو سراہا۔
مصر سے آئے ڈاکٹر خالد سمیع نے شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی، جبکہ برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ نے اسے ایک نمایاں کامیابی قرار دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی صحت کے شعبے میں عالمی تعاون، سرمایہ کاری اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
Today News
غزہ میں پینے کا پانی پہچانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ، 2 افراد ہلاک
یونیسیف نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ یونیسیف کے عملے کو لے جانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گاڑیاں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو پینے کا پانی پہنچانے کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ حملے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔
یونیسیف کے مطابق، یہ گاڑیاں ایک واٹر اسٹیشن سے معمول کی ترسیل کا ذریعہ تھیں جس کا استعمال لاکھوں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔
یونیسیف نے تمام ذیلی کانٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے میں فی الحال کام کو روک دیں جب تک کہ حفاظت کی ضمانت نہ مل جائے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper