Today News
پاکستان کا ثقافتی ورثہ ہمہ جہت تہذیب سے مالا مال ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثے کے لیے عالمی سطح پر ایک مخصوص دن کا منایا جانا اس کی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
عالمی یومِ ثقافتی ورثہ کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ثقافتی ورثہ سماجی تنوع کی عکاسی کرتا ہے، ہمارے ماضی کی حفاظت کرتا ہے، حال کی ترجمانی کرتا ہے اور مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ ایک ہمہ جہت تہذیب سے مالا مال ہے۔ ہماری سرزمین دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی امین ہے جو انسانی تخلیقی صلاحیت اور تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کریں اور اس کے تحفظ اور فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا ورثہ ہماری قومی شناخت اور اتحاد کی اصل روح ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس انمول قومی اثاثے کی حفاظت کریں اور اس کا جشن منائیں۔
Today News
خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہوگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنے فضائی آپریشن کے نئے شیڈول تیار کر لیے ہیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے خلیجی ممالک کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز، امارات ایئرلائن، سعودیہ، کویت ایئرویز اور عمان ایئر نے بھی پروازوں کی آمد و رفت کے نئے شیڈول مرتب کر لیے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ سے بھی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ بحال ہو چکا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے 27 پروازیں روانہ کی گئیں، جبکہ خلیجی ایئرلائنز نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے۔
مزید برآں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ پروازوں کی روانگی مقررہ وقت پر یقینی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لینڈنگ، ٹیک آف، پارکنگ اور فیولنگ سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔
Today News
پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
پشاور:
ایف آئی اے نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق مسافروں کی شناخت حمزہ مختار اور محمد بدرالدین سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر FZ-376 کے ذریعے تنزانیہ جا رہے تھے۔
ابتدائی جانچ کے بعد دونوں مسافروں کو مزید پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر بزنس ویزہ پر سفر کر رہے تھے تاہم وہ کسی قسم کے کاروباری دستاویزات پیش نہ کر سکے۔
دوران تفتیش دونوں کے قبضے سے الیکٹریشن ٹیکنیشن کے جعلی ڈپلومہ جات برآمد ہوئے، جن پر مختلف اداروں کے جعلی اسٹیمپ اور دستخط موجود تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ جعلی دستاویزات ایجنٹس کے ذریعے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Today News
گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ کرنے کا اعلان
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم کرنے سے انکار کردیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم ہم کرایوں میں کمی نہیں کر رہے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے کرائے برقرار رہیں گے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ٹرانسپورٹرز نے کئی ہزار گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کی طرف سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 263 روپے اضافہ کیا گیا تھا، وزیراعظم نے پچھلے ہفتے 135 روپے اور آج 32 روپے 12 پیسے کم کئے۔ کرایوں میں کمی ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کے بعد کی جائے گی۔ امید کرتے ہیں کہ مزید بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس، ٹول ٹیکس سمیت ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف مانگا تھا۔ ہم جتنے ٹیکسز ادا کرتے ہیں حکومت اتنی سہولیات بھی ہمیں دے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے آج ہم پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹول ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دیا جائے۔ عوام کی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی پیٹرولیم مصنوعات کی کمی اور قیمتیں برقرار رکھنے سے ہوگی۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper