Connect with us

Today News

ریما نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتادی

Published

on



نامور اداکارہ ریما خان نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔ 

ریما خان ایک معروف پاکستانی اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں اور اپنی خوبصورتی اور اسٹارڈم کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی تھیں۔

ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم "بلندی" سے کیا اور شہرت حاصل کی۔ ان کی دیگر نمایاں فلموں میں "کوئی تجھ سا کہاں"، "زمین آسمان"، "جو ڈر گیا وہ مر گیا"، "چور مچائے شور"، "ہاتھی میرے ساتھی" اور "نکاح" شامل ہیں۔

مداحوں نے ریما کی جوڑی سعود، شان شاہد اور بابرعلی کے ساتھ بہت پسند کی۔ ریما خان اب ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی فلم "مس استنبول" کی ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔

واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں ایک انٹروورٹ تھی اور صرف اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، میں لڑائی جھگڑا کرنے والی نہیں تھی، لیکن ظاہر ہے جب آپ کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہو تو آپ آسانی سے مشتعل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک اداکارہ ساتھی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تو میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اسے تھپڑ مار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی انسان ہوں جو گالی گلوچ نہیں کرتی، ہم اسلام آباد میں میڈم شمیم آراء کی فلم 'مس استنبول' کی شوٹنگ کر رہے تھے، وہاں بہت لوگ موجود تھے، اس دوران ساتھی اداکارہ نے دو بار میرے ساتھ بدزبانی کی، مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میں نے سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا۔

ریما نے بتایا کہ وہ ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہے اور آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہے، میں اس کا نام نہیں لوں گی لیکن مجھے اس پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے خود پر قابو رکھنا چاہیے تھا، میں دل سے اس کے لیے دعا کرتی ہوں، مجھے آج بھی اپنے اس عمل پر ندامت ہے، کاش میں خود کو روک لیتی۔ بعض اوقات بدلہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمبر ون اور نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ریما خان کی فلم "مس استنبول" میں ان کی ساتھی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ میرا تھیں، جن کے ساتھ ماضی میں ان کی شدید رقابت بھی رہی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: راوی روڈ پر تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ، شہری زخمی

Published

on


لاہور کے علاقے راوی روڈ میں تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پکی ٹھٹھی الممتاز روڈ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ سگنل پر ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس پر تیزاب نما کیمیکل پھینک دیا۔

واقعے کے نتیجے میں محمد یعقوب کی گردن جھلس گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی

Published

on


راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی تشویشناک صورتحال

Published

on


کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، سمندر میں شامل فضلے اور آلودگی نے ماہی گیری کے شعبے کو شدید متاثر کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آلودگی کے باعث نہ صرف مچھلیوں کی افزائش متاثر ہو رہی ہے بلکہ ماہی گیر خود بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صنعتی فضلہ اور گٹر کا گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے مسلسل سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں گیلن آلودہ پانی سمندر میں شامل ہو کر سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ماہی گیروں کے روزگار کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بھینس کالونی سے نکلنے والا جانوروں کا گوبر اور ٹیکسٹائل و چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کا کیمیائی فضلہ بھی دھڑلے سے سمندر برد کیا جا رہا ہے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکومت سندھ اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق مقامی ماہی گیر برادری نے حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ صنعتی فضلے کو بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے پر فوری پابندی عائد کی جائے، ساحلی علاقوں کی باقاعدہ صفائی اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ماہی گیروں کی صحت و روزگار کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سمندری حیات سے وابستہ ماہی گیروں کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending