Connect with us

Today News

ڈیزل کے بعد عالمی پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Published

on


وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اگلے جمعہ کمی کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمی عالمی قیمتوں کے تناظر میں کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 4سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کا قابل بنا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں 37اے کی شق میں ترامیم کرکے اختیارات میں کمی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد ہے، اس ضمن میں تاجر برادری سے بمشاورت رہتی ہے۔

کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے۔ دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2024 سے آج تک حکومت کا معاشی استحکام کا سفر تھا جس میں افراطِ زر میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت جیسے اقدامات کیے گئے۔ماضی میں بھی معیشت میں اتار چڑھاؤ دیکھے گئے جس میں جی ڈی پی نمو تو بڑھی لیکن اس کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر کم ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کرنی ہے۔ حکومت معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی معاونت کرے گی۔

وزیراعظم نے برآمدات کے فروغ کیلئے متعدد اصلاحات کیں جسکے تحت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کی منیجمنٹ ایکسپورٹرز کے حوالے کرنے جیسے اقدامات کیے۔

ہر ہفتے تمام ایوان ہائے تجارت کے صدور کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی کیے گئے۔وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کی سربراہی میں جنگ کے دوران معیشت کو مستحکم رکھا۔ ہم مشاورت سے مسائل حل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کا سبب بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اچھا انسٹرومنٹ ہے جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے اعتماد کیا ہے جسکے ذریعے پاکستان سرمایہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ آر ڈی اے کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اسٹاک، پراپرٹی سمیت معیشت کے ہر شعبے میں محفوظ انویسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔

ہم زرمبادلہ کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ایکسپورٹرز ایوارڈ پر کہہ رکھا ہے کہ ایکسپورٹرز ہمارے سر کا تاج ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچپسی میں اضافہ، 3 ماہ کے دوران 220 کمپنیوں کی رجسٹریشن

Published

on



پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس سال جنوری سے مارچ کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہونے والی 220 کمپنیاں غیر ملکی ڈائریکٹرز نے رجسٹر کراوئیں، جن کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 657 ملین روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں (جنوری تا مارچ 2026) کے اعدادوشمارکے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی زیادہ تر کمپنیاں ٹریڈنگ، سروسز، آئی ٹی، تعمیرات اور مائننگ کے شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ہیں، جو معیشت کے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران 10 ہزار 318 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں، رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58.6 فیصد پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں ہیں جبکہ 37.9 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں جو کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 50.2 فیصد کمپنیاں پنجاب میں 19.0 فیصد اسلام آباد میں، 15.5 فیصد سندھ میں بقیہ 15 فیصد بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئی ہیں۔

شعبوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں، جن کی تعداد دو ہزار 65 ہے، ٹریڈنگ 1687 اور سروسز 1288 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اسی طرح رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں  934 کمپنیاں، سیاحت میں 581، فوڈ اور بیورجز میں497 اور تعلیم میں 363 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ ان تین ماہ کے دوران 95 ہزار 823 کارپوریٹ فائلنگز پراسیس کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہیں، اس سہ ماہی میں پوسٹ انکارپوریشن فائلنگز میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ بہتر کمپلائنس اور ایک مستحکم کارپوریٹ گورننس کی عکاسی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق سیکیورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری میں ان تین ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد فنانسنگ اسٹیٹمنٹس فائل کی گئیں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 5 ہزار سے زائد سرچز کی گئیں، جو ملک میں مالیاتی سورسز کی فراہمی میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مالیا تی شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

علی اصغر نے کپل شرما شو میں ’دادی‘ کا کردار کیوں چھوڑا؟

Published

on



بھارتی کامیڈین اور اداکار علی اصغر نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ انہوں نے مقبول پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں اپنے شہرۂ آفاق ’’دادی‘‘ کے کردار کو خیرباد کیوں کہا۔

علی اصغر کا کہنا ہے کہ اس کردار نے انہیں بے پناہ شہرت دی اور وہ گھر گھر میں ’’دادی‘‘‘ کے نام سے پہچانے جانے لگے، لیکن وقت کے ساتھ یہی پہچان ان کے لیے ایک محدود دائرہ بنتی چلی گئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرحلہ ایسا آیا جب وہ ٹی وی پر بار بار خواتین کے کردار ہی ادا کر رہے تھے، جس سے ان کی بطور اداکار وسعت متاثر ہو رہی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس دور میں وہ ایک سے زیادہ شوز میں خواتین کے روپ میں نظر آ رہے تھے، جس کے باعث ان کی ایک خاص امیج بن گئی تھی۔ ان کے مطابق لکھاریوں اور پروڈیوسرز کے لیے بھی یہ آسان ہو گیا تھا کہ انہیں بار بار ایسے ہی کردار دیے جائیں، جبکہ وہ خود مختلف کردار آزمانا چاہتے تھے۔

علی اصغر نے کہا کہ بعض اوقات انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی اصل صلاحیتوں کا مکمل اظہار نہیں کر پا رہا۔ وہ چاہتے تھے کہ انہیں دیگر کرداروں میں بھی موقع دیا جائے، لیکن انڈسٹری کی روایتی سوچ کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ اس کے باوجود وہ ان کرداروں کو اپنے کیریئر کا اہم حصہ مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آج بھی انہی کی بدولت انہیں کئی بڑے شوز اور مواقع ملتے ہیں۔

اداکار نے ایک دلچسپ مگر معنی خیز بات بھی شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ خدشہ بھی رہتا تھا کہ کہیں ان کے بچوں کو اسکول میں اس بنیاد پر چھیڑا نہ جائے کہ ان کے والد ہمیشہ خواتین کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے فلم ’’دیوار‘‘ کا مشہور جملہ یاد دلایا اور کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے بیٹے کے ہاتھ پر کوئی لکھ دے ’’میرا باپ عورت ہے‘‘۔

علی اصغر کا یہ فیصلہ محض ایک کردار چھوڑنے کا نہیں بلکہ اپنی پہچان کو وسیع کرنے اور بطور اداکار نئے راستے تلاش کرنے کی کوشش تھا، جس نے ان کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی راولپنڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کی راولپنڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے لاہور قلندرز کو گزشتہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ راولپنڈیز کو ابھی تک ایونٹ میں کوئی بھی فتح حاصل نہیں ہوئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending