Today News
لبنان میں مسیحی مقدس مجسمے کی بے حرمتی، اسرائیلی فوج کی تصدیق کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا
لبنان میں ایک متنازع واقعے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے ایک مقدس مسیحی مجسمے کی بے حرمتی کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہتھوڑے کے ذریعے مقدس مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔
اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔
اطلاعات کے مطابق اس تصویر کو پیر کی صبح تک 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین، مذہبی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر حقیقی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں مذہبی حساسیت اور سیاسی کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔
Today News
لاہور میں کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی
کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی، میٹروپولیٹن کارپوریشن افسر کے کمرے کے لیے لاکھوں کا نیا سامان خرید لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری مہم کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ایم او آر نے اپنے دفتر کے کمرے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا نیا سامان خرید لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت نئے سامان کی خریداری پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود قیمتی اشیاء منگوائی گئیں، خریدے گئے سامان میں مہنگے صوفے، آفس ٹیبل، کرسیاں اور چائے ٹیبل شامل ہیں جبکہ کمرے کی آرائش کے لیے سائیڈ لیمپ بھی خریدے گئے۔
ذرائع کے مطابق ماتحت عملہ اس قیمتی سامان کو دفتر میں منتقل کر رہا ہے، واقعے پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
Today News
پاکستان فری لانسر ایسوسی ایشن کا حکومت اور انٹرنیٹ کمپنیوں سے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ
پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) نے حکومت اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بلا تعطل، تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ ڈیجیٹل معیشت بالخصوص فری لانسنگ سے وابستہ افراد کو کام کرنے میں سہولت دستیاب ہو۔
پیفلا کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی مسلسل سست روی فری لانسرز اور آن لائن کام کرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ فری لانسر اپنا روزگار کمانے کے علاوہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھی کماتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ممبران کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کی گئی ہے کہ سست اور بار بار منقطع ہونے والے انٹرنیٹ کے علاؤہ بجلی کی بار بار بندش، فری لانسرز کے لیے مشکلات بڑھا رہی ہیں۔ متعدد فری لانسرز بروقت پراجیکٹس مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے ان کی پلیٹ فارمز پر درجہ ریٹنگ متاثر اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ کی معیشت سے وابستہ ہزاروں نوجوان جیسا کہ رائیڈ، آن لائن پلیٹ فارم استعمال کرنے والے ڈرائیورز اور فوڈ ڈلیوری کرنے والے بھی سست انٹرنیٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی یومیہ آمدنی پر پڑ رہا ہے۔
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایک بڑی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنے سب میرین کیبل کی تقریباً ایک ہفتے تک دیکھ بھال (مینٹیننس) کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور سروس کے معیار پر اثر پڑا۔
ان مسائل کے حل کے لیے انہوں نے تجویز دی کہ حکومت سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کو متبادل کے طور پر متعارف کرائے، تاکہ قابلِ اعتماد کنیکٹیوٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور سب میرین کیبل کی خرابیوں سے ہونے والی رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں 23لاکھ سے زائد فری لانسنگ کے ذریعے روز گار کما رہے ہیں۔
Source link
Today News
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ، گندم فروخت کی حد ختم کر دی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گندم فروخت کی حد ختم کر دی جبکہ گندم خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی خریداری کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، مخدوم محبوب الزمان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو، سیکریٹری خوراک عباس نائچ، سندھ بینک کے نمائندے اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھوٹے آبادگار اب بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے، فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔
وزیر خوراک محبوب الزمان نے وزیراعلیٰ سندھ کو گندم کی خریدی سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم یکم اپریل سے شروع کی گئی ہے، سندھ حکومت کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل کرنا ہے، اس سال امدادی قیمت ساڑھے 3ہزار روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے، تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشتکار 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہیں، اب تک تقریباً 8ہزار 958 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔
وزیر خوراک نے مزید بتایا کہ ہدف پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ چھوٹے آبادگاروں پر فی ایکڑ پانچ بوری نافذ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدف مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر یہ حد ختم کر دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چھوٹے آبادگار بغیر کسی مقدار کی پابندی حکومت کو گندم فروخت کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ آبادگاروں کی ادائیگیوں کے نظام کو نمایاں طور پر تیز کر دیا گیا ہے، آبادگاروں کو رقم ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہے اور اب تک 198.3 ملین روپے آبادگاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آبادگاروں کو بہتر ادائیگی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ادائیگی ہاریوں کے اعتماد کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہاریوں کو فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اہل آبادگار اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں، یہ نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ ہاریوں کی مدد کے لیے بھی ضروری ہے، حکومت کو گندم فروخت کرنے والے آبادگار مستقبل کی سبسڈی کے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کم خریداری والے اضلاع میں اقدامات مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو گندم کی خریدای مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار باقاعدگی سے خریداری مراکز کا دورہ کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار اور محکمہ زراعت کے افسران کسانوں سے رابطے میں ہیں، شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر فعال خریداری مراکز کو فوری طور پر فعال کریں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آبادگاروں کی سہولت کے لیے مزید 12 خریداری مراکز کھولے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، پورا عمل ہاری دوست اور مؤثر ہونا چاہیے، ہاریوں کی مکمل حمایت جاری رہے گی، گندم خریداری مہم ہاریوں کی مدد اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper