Today News
لاہور میں کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی
کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی، میٹروپولیٹن کارپوریشن افسر کے کمرے کے لیے لاکھوں کا نیا سامان خرید لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری مہم کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ایم او آر نے اپنے دفتر کے کمرے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا نیا سامان خرید لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت نئے سامان کی خریداری پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود قیمتی اشیاء منگوائی گئیں، خریدے گئے سامان میں مہنگے صوفے، آفس ٹیبل، کرسیاں اور چائے ٹیبل شامل ہیں جبکہ کمرے کی آرائش کے لیے سائیڈ لیمپ بھی خریدے گئے۔
ذرائع کے مطابق ماتحت عملہ اس قیمتی سامان کو دفتر میں منتقل کر رہا ہے، واقعے پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
Today News
شرجیل میمن کی ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکارپور اور سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان یہ سروس شروع کی جا رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق اس منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دے رہی ہے اور جلد مزید شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس نہ صرف آرام دہ بلکہ محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ عوام کو معیاری، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Today News
کراچی پریس کلب کا نئے ممبران کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی جگہ کا دورہ
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان کی سربراہی میں گورننگ باڈی کے ارکان اور سابق صدر سعید سربازی نے پیر کو لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت دیہہ مندرہ میں نئے ممبران کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی جگہ کا دورہ کیا۔
دورے کے بعد وفد نے ایل ڈی اے حکام سے ملاقات کی، جہاں مجلسِ عاملہ کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ولید بشیر اور دیگر افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 639 ممبران کے پلاٹس سے متعلق پی سی ون کابینہ کی منظوری کے بعد اب حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس کے تحت جنگل کی صفائی (جنگل کٹنگ)، ٹوپوگرافی، میپنگ اور ڈیمارکیشن کا کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ 125 ایکڑ پر مشتمل یہ اراضی بے نظیر ٹاؤن سے متصل ہے اور بلاک 68 سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ مرکزی سڑک سے بھی منسلک ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ تمام مراحل موجودہ مالی سال کے اندر مکمل کر لیے جائیں۔
بلاک 68 کے حوالے سے ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ وہاں ممبران کے لیے مکانات کی تعمیر میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، جو بھی ممبر اپنے واجبات ادا کر کے تعمیراتی کام شروع کرنا چاہے، ایل ڈی اے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
مزید برآں، بلاک 68 اور بلاک 3 کے لیے ترتیب دیے گئے ترقیاتی منصوبے بھی اسی مالی سال میں مکمل کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق لیز اور میوٹیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ طے شدہ 20 فیصد رقم کا بڑا حصہ تاحال واجب الادا ہے۔ اس سلسلے میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی ادائیگیاں مکمل کریں تاکہ اسکیم پر کام تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایل ڈی اے حکام ہر 15 دن بعد ممبران کی رہنمائی اور معاونت کے لیے کراچی پریس کلب میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ فالو اپ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔
ممبران کی سہولت کے لیے واجب الادا رقوم کی تفصیلات نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں گی۔
Source link
Today News
اختیارات کا ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل، قائم مقام ڈی ایس پی قلعہ سیف اللہ ملازمت سے برطرف
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں قائم مقام ڈی ایس پی قلعہ سیف اللہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ سے جاری حکم نامے کے مطابق عاشق خان خٹک پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں تھانہ انڈسٹریل کوئٹہ میں انوسٹی گیشن افسر تعیناتی کے دوران مقدمے کی تفتیش میں حقائق میں ردوبدل، غلط انجن اور چیسیس نمبرز درج کرنے اور شواہد میں تضاد پیدا کیا جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کی رپورٹ کی روشنی میں ان پر الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
انکوائری میں یہ بھی سامنے آیا کہ افسر نے جائے وقوعہ سے متعلق اہم شواہد، تصاویر اور ویڈیوز کو نظر انداز کیا اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کیا۔
حکم نامے کے مطابق مذکورہ کیس میں مدعی کی شکایت پر درج مقدمے کی تفتیش کے دوران افسر نے ایک مختلف موٹر سائیکل کے کوائف شامل کیے، جس کے باعث کیس مشکوک ہوگیا جبکہ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔
محکمانہ انکوائری میں افسر کو غفلت، بددیانتی اور دانستہ بے ضابطگیوں کا مرتکب قرار دیا گیا۔
انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے ذاتی صفائی کا موقع بھی دیا گیا، تاہم وہ الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
حکام کے مطابق تمام شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس افسر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر پولیس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1975 کے تحت انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper