Connect with us

Today News

خاتون پولیس کانسٹبل ملک ناز کی شہادت، بہادری کی نئی مثال قائم

Published

on


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی خاتون شہید پولیس کانسٹبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل کے شوہر لیویز سپاہی شہید عبدل غنی بھی 2011 میں دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ کانسٹبل ملک ناز کی فورس میں تعیناتی اپریل 2013 میں شہید کوٹے پر عمل میں آئی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل نے اپنے شوہر کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

حکومت شہید کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والا ہر بہادر ہمارا فخر ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور نگہداشت ریاست کی ذمہ داری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اختیارات کا ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل، قائم مقام ڈی ایس پی قلعہ سیف اللہ ملازمت سے برطرف

Published

on



انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں قائم مقام ڈی ایس پی قلعہ سیف اللہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ سے جاری حکم نامے کے مطابق عاشق خان خٹک پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں تھانہ انڈسٹریل کوئٹہ میں انوسٹی گیشن افسر تعیناتی کے دوران مقدمے کی تفتیش میں حقائق میں ردوبدل، غلط انجن اور چیسیس نمبرز درج کرنے اور شواہد میں تضاد پیدا کیا جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کی رپورٹ کی روشنی میں ان پر الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

انکوائری میں یہ بھی سامنے آیا کہ افسر نے جائے وقوعہ سے متعلق اہم شواہد، تصاویر اور ویڈیوز کو نظر انداز کیا اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کیا۔

حکم نامے کے مطابق مذکورہ کیس میں مدعی کی شکایت پر درج مقدمے کی تفتیش کے دوران افسر نے ایک مختلف موٹر سائیکل کے کوائف شامل کیے، جس کے باعث کیس مشکوک ہوگیا جبکہ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔

محکمانہ انکوائری میں افسر کو غفلت، بددیانتی اور دانستہ بے ضابطگیوں کا مرتکب قرار دیا گیا۔

انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے ذاتی صفائی کا موقع بھی دیا گیا، تاہم وہ الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

حکام کے مطابق تمام شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس افسر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر پولیس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1975 کے تحت انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، محسن نقوی

Published

on


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےایران کے سفیر کو حالیہ دورہ ایران بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے  پاکستان کے مثبت و تعمیری  کردار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔برادرانہ تعلقات کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

Published

on



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا کی غلطیوں کی بنیاد پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، مکیش چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ آصف اکرام، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدا ضامن،سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 3ہزار 976 گاڑیوں کو ادائیگی کی گئی، جس کی رقم 14 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد کیسز کی ڈیٹا میں غلطیوں کے باعث تصحیح کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیقی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی کہ 11ہزار 980 اہل گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کو وفاق سے قریبی رابطے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ شناختی کارڈ، آئی بی این اور دیگر ڈیٹا غلطیوں کو فوری درست کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی موٹر رجسٹریشن، پی ٹی اے اور آر ٹی اے نظام کی خودکاری کا عمل جاری ہے۔

سید مراد علی شاہ نے ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ساتھ نظام کے انضمام کی ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بغیر روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے روٹ پرمٹ لازمی قرار دے دیا۔ انہوں نے فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مؤثر رابطے جبکہ سبسڈی شفاف، بروقت اور مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت کی۔



Source link

Continue Reading

Trending