Today News
پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےایران کے سفیر کو حالیہ دورہ ایران بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے۔
Today News
جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران امریکہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ جبکہ ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Today News
پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کا اہم اجلاس چوہدری امجد علی جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس خواجہ محمد منشا اللہ بٹ نے بھی شرکت کی۔
بل کے تحت محکمہ لیبر کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کروانے کی شق شامل کی گئی ہے جبکہ سوشل سکیورٹی ادارے کی گورننگ باڈی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی رپورٹ کے بعد بل ایوان سے منظور کیا جائے گا جبکہ اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
اجلاس میں فیکٹری ورکرز میں سلیکوسس کے باعث ہونے والی اموات کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سلیکوسس ایک قابلِ تدارک مگر لاعلاج پیشہ ورانہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے جو طویل عرصے تک سلیکا ڈسٹ کے سامنے رہنے سے لاحق ہوتی ہے۔
حکام نے پنجاب بھر میں سلیکوسس کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ مزدوروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کا باقاعدہ طبی معائنہ کروایا جائے۔ اس کے علاوہ آگاہی مہمات چلانے اور متاثرہ افراد کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ فیکٹریوں کی مؤثر نگرانی کے لیے مخصوص عملہ تعینات کیا جائے اور وہ فیکٹریاں جو حفاظتی معیارات پر عملدرآمد نہیں کرتیں، انہیں سیل کیا جائے۔
Today News
شرجیل میمن کی ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکارپور اور سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان یہ سروس شروع کی جا رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق اس منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دے رہی ہے اور جلد مزید شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس نہ صرف آرام دہ بلکہ محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ عوام کو معیاری، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper