Today News
ایران جنگ اور مہنگائی نے ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا، مقبولیت میں بڑی کمی
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔
سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں، جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت کم ہو کر 37 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کی دوسری مدت کے دوران سب سے کم سطح ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان طبقہ بھی ٹرمپ کی پالیسیوں سے خاصا نالاں ہے۔ 30 سال سے کم عمر 74 فیصد افراد ایران پر مزید امریکی حملوں کے خلاف ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی پالیسیوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔
سروے کے مطابق 66 فیصد امریکی شہریوں نے ایران سے متعلق جنگی صورتحال اور ملکی معیشت، خاص طور پر مہنگائی پر قابو نہ پانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ملک کی مجموعی صورتحال پر رائے دیتے ہوئے صرف 33 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا درست سمت میں جا رہا ہے، جبکہ 66 فیصد کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔
مہنگائی کے مسئلے پر بھی عوام کی اکثریت غیر مطمئن نظر آئی۔ صرف 32 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو درست قرار دیا، جبکہ 68 فیصد نے ان پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
تاہم سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ ریپبلکن پارٹی کے ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی خاصی مضبوط ہے، جہاں 83 فیصد افراد ان کے حامی ہیں، اگرچہ اس حمایت میں جنوری اور فروری کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں کی شرح بھی کم ہو کر 58 فیصد سے 52 فیصد پر آ گئی ہے۔
Today News
میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا کی نئی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
حال ہی میں میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے جس پر انہوں نے بے دھڑک جواب دیتے ہوئے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بھی بڑا اداکار قرار دے دیا۔
میرا کا کہنا تھا کہ شان شاہد نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک قابل ہدایتکار اور شاندار لکھاری بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان اداکاروں کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی توجہ اور مہارت بے مثال ہے۔
میرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں شاہ رخ خان اور شان شاہد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ بلا جھجھک شان کو ترجیح دیں گی۔
Today News
فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی جس میں انکے شوہر کی قلابازیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فضا علی اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف رومانوی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ان کے شوہر کو ان کے گرد پارک میں الٹ پلٹ اور دلچسپ انداز میں کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے پر بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ فضا علی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اسکی ہر کوشش ۔۔۔ بس میری محبت کیلئے۔
اس سے قبل بھی ایک لائیو شو کے دوران شوہر کی جانب سے فضا علی کو اٹھانے کا منظر وائرل ہوا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اسے جوڑے کی محبت قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے مسخرہ پن قرار دے رہے ہیں۔
Today News
اسرائیل پر نئی پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کی اہم میٹنگ متوقع
یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اسپین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے مطالبات کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات پر غور کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی کال کے بعد 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ لکسمبرگ میں ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے کو زیرِ غور لائیں گے۔
اسرائیل کے غزہ اور لبنان میں حملے اور فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے نئے قانون کے بعد یورپی ممالک کا اسرائیل کیخلاف رویہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں شہریوں کی شہادتوں پر یورپی یونین نے پچھلے سال اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور اسرائیلی وزرا پر پابندی لگانے سمیت کئی اقدامات زیرِ غور لائے تھے تاہم برسلز کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کو رکن ممالک کی طرف سے اتنی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے کہ اُسے عمل میں لایا جا سکے۔
اسی طرح اسپین کی جانب سے یورپی یونین کے اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے معاہدے پر زور دیا جارہا ہے جس پر یورپی یونین کے 27 ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق متوقع میٹینگ میں اسرائیل کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات والے معاہدے کا معطل کیا جانا زیادہ ممکن ہوسکتا ہے۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper