Today News
مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا، انکی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
آپ نے اورینٹیئل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا، علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922 میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا۔
مفکر پاکستان کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ اقبالؒ نے ناصرف تصور پاکستان پیش کیا بلکہ اپنی شاعری سے مسلمانوں، نوجوانوں اور سماج کو آفاقی پیغام پہنچایا۔ علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں۔ علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کا مزار بادشاہی مسجد کے قریب واقع ہے۔
اقبال نے امت کو خودی اور عمل کا پیغام دیا، صدر مملکت
صدر مملکت نے علامہ اقبال کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال نے امت کو خودی اور عمل کا پیغام دیا، اقبال کی فکر مشرق و مغرب کے علمی امتزاج کی عکاس ہے، سماجی و معاشی انصاف اقبال کے پیغام کا بنیادی حصہ ہے، فکر اقبال آج بھی امید اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اقبال کا پیغام حوصلہ اور جدوجہد ہے، اقبال کے نزدیک تعلیم کردار سازی کا ذریعہ ہے، اقبال کا تصورِ خودی اعتماد اور شعور کی بنیاد ہے، اقبال کی فکر کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
Today News
بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہوں، فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے پر خاص توجہ دیں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔
انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے جبکہ مثبت کام کم دکھائے جاتے ہیں۔
ریما خان نے کہا کہ اللہ کی جنت سب چاہتے ہیں لیکن مرنا کوئی نہیں چاہتا، اگر واقعی جنت میں جانا چاہتے ہیں تو مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
ریما خان نے کہا کہ وہ اللہ کی بے شمار نعمتوں پر شکر گزار ہیں اور ان کے نزدیک اصل کامیابی انسان کا عاجز اور شکر گزار رہنا ہے۔ مختصر سی زندگی ہے جس میں ہم سب کے پاس بہت کم بہت وقت ہے۔
Today News
آکسفورڈ سمیت 12 برطانوی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حامی طلبہ کی جاسوسی کا انکشاف
برطانیہ کی معروف جامعات سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق آکسفورڈ سمیت برطانیہ کی 12 یونیورسٹیوں نے فلسطین کے حامی طلبہ اور اساتذہ کی جاسوسی کے لیے ایک نجی سکیورٹی فرم کو لاکھوں پاؤنڈز ادا کیے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ ان جامعات نے 2022 سے اب تک کم از کم 4 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ ایک انٹیلیجنس یا سکیورٹی کمپنی کو دیے، جس کا مقصد کیمپس میں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں اور خاص طور پر فلسطین کے حامی افراد کی خفیہ نگرانی تھا۔
دستاویزات کے مطابق اس نگرانی میں نہ صرف طلبہ بلکہ ماہرینِ تعلیم بھی شامل تھے۔ ان میں ایک فلسطینی اسکالر بھی شامل ہیں جنہیں مانچسٹر یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، تاہم ان کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگیاں مبینہ طور پر کیمپس میں ہونے والے احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے نام پر کی گئیں، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں اور تعلیمی آزادی کے حامی افراد کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نگرانی تعلیمی اداروں میں آزادی اظہار اور تحقیق کے ماحول کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ جامعات کی جانب سے اس حوالے سے شفافیت بھی ایک اہم سوال بن گئی ہے۔
Today News
میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا کی نئی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
حال ہی میں میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے جس پر انہوں نے بے دھڑک جواب دیتے ہوئے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بھی بڑا اداکار قرار دے دیا۔
میرا کا کہنا تھا کہ شان شاہد نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک قابل ہدایتکار اور شاندار لکھاری بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان اداکاروں کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی توجہ اور مہارت بے مثال ہے۔
میرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں شاہ رخ خان اور شان شاہد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ بلا جھجھک شان کو ترجیح دیں گی۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper