Connect with us

Today News

ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے حالات سے فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم

Published

on


پاکستان کے ایئر پورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 اور پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے، مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز

Published

on



اسلام آباد:

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے حکومت کی جانب سے بجٹ سازی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کے وظیفے میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ جو سہ ماہی رقم ساڑھے 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 19 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جبکہ خصوصی اقتصادی زونز سمیت نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنا نہیں دیا جائے گا۔

مزید برآں اسپیشل اکنامک زونز کو پہلے سے حاصل ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے گی اور ایکسپورٹ زونز میں تیار مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باقاعدہ اور بروقت اضافہ لازمی قرار دیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سخت کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

مزید یہ کہ ایف بی آر کے آڈٹ نظام کو مضبوط اور مرکزی بنایا جائے گا ۔ وفاقی بجٹ میں نئے اکنامک زونز بنانے پر فی الحال پابندی عائد رہے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرمبادلہ سے متعلق پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں پاکستان ریگولیٹری رجسٹری 2027 تک قائم کی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران امریکا مذاکرات کشیدہ، ملک بھر سے 45 پروازیں منسوخ

Published

on


علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں اور پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف

Published

on


آپریشن سندور میں عبرتناک شکست چھپانے کی مذموم کوشش میں بھارتی چیف آف سٹاف کے مضحکہ خیزبیانات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی کم خوداعتمادی پر مبنی باڈی لینگویج اورلڑکھڑاتی آواز نےشکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نےآپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانےکی کوشش کرتےہوئےکہا آنے والےچیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلےسندورکو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔

بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانااور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ مؤقف نہیں۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا، دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔

ماہرین کےمطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان بیانات سے واضح ہےکہ بھارت نے آپریشن سندورکی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جبکہ کسی بھی مہم جوئی کاجواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا





Source link

Continue Reading

Trending