Today News
ایران امریکا مذاکرات کشیدہ، ملک بھر سے 45 پروازیں منسوخ
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں اور پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Today News
خیبرپختونخوا: 23 اپریل کو ہونے والا سینیٹ ضمنی انخاب معطل
الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کو ہونے والے کے پی سینیٹ ضمنی انتخاب کو معطل کردیا۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مراد سعید سینیٹ الیکشن میں منتخب ہوئے لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں لیا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟۔
وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 59 کے تحت حلف نہ لینے کے معاملے پر نشست کب تک خالی تصور ہو گی، اس پر آئین خاموش ہے، جس معاملے پر آئین خاموش ہے تو یہ آئینی خلا ہے، الیکشن کمیشن کیسے اس نشست پر انتخاب کرسکتا ہے۔
درخواست مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کا ضمنی انتخاب معطل کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے۔
Today News
ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے مداحوں کو ایک بار پھر جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ ’ٹاپ گن‘ اور اس کا سیکویل ’ٹاپ گن: میوریک‘ محدود مدت کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں دونوں فلموں کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلمیں 13 مئی سے صرف ایک ہفتے کے لیے بڑی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔
اس خبر کے سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پرانی یادوں کو تازہ کرنے کا سنہری موقع قرار دیا۔
یاد رہے کہ ٹاپ گن‘ پہلی بار 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’ٹاپ گن: میوریک‘ 36 سال بعد 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلموں میں ٹام کروز نے بطور نیول پائلٹ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب ’ٹاپ گن 3‘پر کام جاری ہے، جس کی تصدیق ’سینما کون 2026‘ میں کی گئی، اور ٹام کروز ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
Today News
صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہور:
پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper