Today News
ایران امریکا مذاکرات کشیدہ، ملک بھر سے 45 پروازیں منسوخ
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں اور پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Today News
امریکی افواج نے ایشیا پیسفک میں آئل ٹینکر پر قبضے کرلیا؛ ویڈیو بھی جاری
امریکا افواج نے ایک تازہ کارروائی میں ایران سے وابستہ پابندی زدہ آئل ٹینکر کو ایشیا پیسیفک روک کر اس میں سوار ہوئے اور اپنی تحویل میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق کی امریکی وزارت دفاع جسے اب وزارت جنگ کہا جا رہا ہے نے اپنے ایک بیان میں کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی مدد کرنے والے غیر قانونی بحری نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر جاری مہم کا حصہ ہے۔
امریکی وزارت جنگ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم دنیا بھر میں سمندری قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پابندی زدہ جہازوں کو روکا جاسکے جو ایران کو مادی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ چاہے وہ کہیں بھی کام کر رہے ہوں۔
Overnight, U.S. forces conducted a right-of-visit, maritime interdiction and boarding of the stateless sanctioned M/T Tifani without incident in the INDOPACOM area of responsibility.⁰⁰As we have made clear, we will pursue global maritime enforcement efforts to disrupt illicit… pic.twitter.com/EGwDe3dBI3
— Department of War 🇺🇸 (@DeptofWar) April 21, 2026
امریکی وزارت جنگ کے حکام کے مطابق ایم/ٹی ٹیفانی نامی یہ جہاز امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے آفس فاردن اسسٹ کنٹرول کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس پر ایران کا تیل منتقل کرنے کا الزام ہے۔
بحری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر انڈین اوشیئن میں پیش آیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار جہاز پر فائرنگ کے بعد اسے قبضے میں لے لیا تھا۔
امریکی افواج کے بین الاقوامی سمندر پر کیے گئے یہ تمام اقدامات ایران کی بندرگاہوں کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
Today News
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
Today News
اپنوں کو نہ جوڑیں اور دوسروں کی صلح کرائیں اسی طرح ملک ترقی نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بشریٰ بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے، بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے انہیں فالو کرنا ہے، اچکزئی صاحب کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہر منگل کو ہم اڈیالہ جیل آتے ہیں، 16 اکتوبر 2025ء کے بعد ہماری ملاقاتیں نہیں ہورہیں، اتنی بڑی پارٹی کے لیڈر کی ملاقاتیں روکنا جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملے، ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کے لیے پاکستان آرہے ہیں آپسی تناو ختم ہونا چاہیے ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، خوشی ہے بشریٰ بی بی کی سرجری کے بعد ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے بشری بی کی مکمل صحتیابی تک انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو، اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر ہماری واضح موقف ہے اسے ختم ہونا چاہیے، دہشت گردوں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہمارے لیے قابل عزت ہے ہم سے جو کچھ بن پارہا ہے ہم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق خان صاحب کا پیغام آیا تھا، بانی کی فیملی کو سیاست کو شوق ہے نہ وہ کسی عہدے کے لیے یہ سب کررہے ہیں، بانی کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر فیملی کا کنسرن ضرور ہے، سب کو کہا ہے جو بھی بات ہو پارٹی کے اندر کریں باہر نہ کریں، بانی کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے، میں جب سے چئیرمین ہوں علیمہ خان نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں، علیمہ خان نے جب بھی مجھ سے بات کی بانی سے متعلق کی ہے۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper