Today News
فاطمہ فرٹیلائزر اور ملتان سلطانز کا شاندار میٹ اینڈ گریٹ
کراچی:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹائٹل اسپانسر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں ملتان سلطانز کی ٹیم، کمپنی کے ڈیلرز اور کسان برادری نے شرکت کی، جہاں آٹھ سالہ طویل شراکت داری کو ایک بامعنی اور شاندار تقریب کے ذریعے منایا گیا۔
یہ شراکت داری مسلسل آٹھویں سال میں داخل ہو چکی ہے اور پی ایس ایل کی سب سے مضبوط اور دیرپا کارپوریٹ اسپورٹس پارٹنرشپس میں شمار کی جاتی ہے، یہ شراکت کرکٹ سے محبت اور زرعی کمیونٹی سے وابستگی کی عکاس ہے۔
تقریب کا بنیادی مقصد فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈیلرز اور کسانوں کو ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں سے براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان سے آٹوگراف حاصل کیے اور یادگاری تصاویر بنوائیں، جس سے یہ تقریب ایک یادگار کمیونٹی ایونٹ بن گئی۔
اس موقع پر ’’سرسبز گولڈن ٹکٹ‘‘ کے تحت منتخب کیے گئے کسان بھی شریک ہوئے، جس میں شرکت کے لیے کسانوں کو سوشل میڈیا پر سرسبز بیگ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرناضروری تھا۔
فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدو زئی نے کہا کہ ’’یہ شراکت داری فاطمہ فرٹیلائزر کی پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے، ہم آغاز ہی سے ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں، ہر سیزن، ہر سنگِ میل اور ہر کامیابی میں ان کے ہمراہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹھ برس گزرنے کے بعد یہ محض مالی معاونت نہیں رہی بلکہ جنوبی پنجاب کی مٹی سے جڑا ایک مضبوط رشتہ اور کرکٹ سے گہرا تعلق بن چکی ہے، ہم بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانی اس کھیل سے کتنی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم سلطانز کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک بھر میں لاکھوں شائقین کو متوجہ کرتے ہیں‘‘۔
ملتان سلطانز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گوہر شاہ کا کہنا تھا کہ ’’فاطمہ فرٹیلائزر صرف ایک اسپانسر ہی نہیں بلکہ ایک حقیقی پارٹنر بھی ہے اس آٹھ سالہ شراکت داری نے مضبوط بنیاد قائم کی ہے ہم اس نئے مرحلے میں مزید مضبوط تعاون کے لیے پرجوش ہیں، ہم دونوں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ سفر آئندہ مزید آگے بڑھے گا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریب اس بات کی واضح مثال ہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کس طرح کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے کسانوں اور زرعی کمیونٹی کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنا رہی ہے، آئندہ پی ایس ایل سیزن میں بھی کمپنی اس نوعیت کے بامعنی اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Today News
پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگیا ہے، وزارت توانائی
وزارت توانائی کے مطابق 17 اپریل کے بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں ہبتری آئی جبکہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد چوری اور نقصانات کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، ڈیموں سے صوبوں کی طلب پر پن بجلی کے اخراج میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق ملک کے جنوب سے بھی 400میگاواٹ گرڈ میں زیادہ بجلی کی موجودگی سے استحکام سے سینٹر میں لانے میں مدد ملی ہے، جس کے باعث 17 ,18 اور 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 20اپریل کو ملک کے بیشتر بجلی تقسیم کارکمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹے کے لوڈمنیجمنٹ کی، صرف گیپو اور سیپکو کی جانب سے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے کی لوڈ منجمنٹ کی گئی۔
ترجمان وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی، جیسے ہی ایل این جی دستیابی ممکن ہوگی ان تمام پلانٹس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی ۔
وزارت توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنوں میں چوری اور دیگر نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمنیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے جس کا پیک لوڈمنیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد بھی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی۔
Source link
Today News
امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان
امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔
مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نیتھن ہوچمین کے مطابق سزائے موت کی درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپریل 2025 میں گلوکار کے گھر گئی تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 2023 سے مسلسل زیادتی کا شکار رہی۔
دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے اور عدالت میں اس کی بے گناہی ثابت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ D4vd نے 2022 میں اپنے ایک گانے کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اس کیس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام میوزک ٹورز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا اور موسیقی کی دنیا میں شدید بحث کا باعث بن چکا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اس کیس کے انجام کے منتظر ہیں۔
Source link
Today News
پنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل
راولپنڈی:
راولپنڈی کی حدود میں مقامی تعطیل کا سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے پنڈی میں تعطیل کا ایک نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جو کہ جعلی نکلا۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، راولپنڈی میں 22 اپریل کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہوگی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports4 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper