Connect with us

Today News

امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان

Published

on



امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔

مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نیتھن ہوچمین کے مطابق سزائے موت کی درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپریل 2025 میں گلوکار کے گھر گئی تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 2023 سے مسلسل زیادتی کا شکار رہی۔

دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے اور عدالت میں اس کی بے گناہی ثابت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ D4vd نے 2022 میں اپنے ایک گانے کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اس کیس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام میوزک ٹورز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا اور موسیقی کی دنیا میں شدید بحث کا باعث بن چکا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اس کیس کے انجام کے منتظر ہیں۔
 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صدر زرداری خیریت سے ہیں قوم جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

Published

on



پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق پوسٹ اور خبروں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت، جھوٹی اور گمراہ کن ہے ایسی خبروں کا پھیلاؤ قابلِ مذمت ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے، سیاسی مقاصد کے لیے فیک نیوز کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی سی بی کے سابق عہدیدار آئی سی سی کی بڑی پوسٹ سے مستعفی

Published

on



سابق سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ ورسیم خان نے آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اس عہدے پر تقریباً چار برس تک ذمہ داریاں نبھائیں۔

کرک انفو کے مطابق وسیم خان نے مئی 2022 میں جیف الرڈیس کی جگہ (جن کو سی ای او کے عہدے پر فائز کر دیا گیا تھا) عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ پی سی بی میں بطور سی ای او فرائض انجام دے رہے تھے۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والے وسیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 58 فرسٹ کلاس اور 30 لِسٹ اے میچز کھیلے۔

وہ 1995 مین واروک شائر کی ٹائٹل وننگ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ اس سیزن میں ان کا اوسط 50 کے قریب تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں 3 روز قبل گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی نالے سے لاش برآمد

Published

on



کیماڑی سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے کمسن مغوی بچے کی لاش ڈاکس کے قریب نالے سے برآمد ہوئی ہے، جیکسن پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا ، بچے کے والد نے بیٹے کی لاش ملنے کے واقعے کو قتل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی ڈاکس کالونی گلی نمبر 7 فاروق اعظم مسجد کے قریب نالے سے کمسن بچے کی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

جیکسن پولیس نے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جس نے شواہد حاصل کرنے کے بعد بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔

ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ بچے کی شناخت ڈھائی سالہ صلاح الدین ولد عثمان کے نام سے کی گئی جو کہ 19 اپریل کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم بچے کی لاش مل گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر مذکورہ مقام پر نالے میں پھینک دیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد بچے کی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

لاپتہ ہونے والے بچے کے والد عثمان نے بتایا کہ میری بھتیجی بیٹے کو بسکٹ دلانے کے لیے لیکر گئی تھی اور اسے سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھا کر سڑک عبور کر کے پرچون کی دکان گئی اور جب واپس پلٹی تو میرا چھوٹا بیٹا غائب تھا۔

انھوں نے بتایا کہ وہ ڈاکس کالونی گلی نمبر ایک میں رہتے ہیں اور بچے کی لاش گلی نمبر 7 کے قریب نالے سے ملی جو کہ اس مقام سے ڈیڑھ سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں بچے کو بھتیجی بیٹھا کر بسکٹ خریدنے گئی تھی۔

 انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ واقعہ اغوا کے بعد قتل کا ہے اور اس حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میری تو کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے پتہ نہیں میرے لخت جگر کو کس نے اور کیوں مجھ سے چھین لیا۔

متاثرہ والد نے مزید بتایا کہ صلاح الدین ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا، پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے۔



Source link

Continue Reading

Trending