Connect with us

Today News

بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کم، مہنگائی میں مزید اضافہ

Published

on



ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کردی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26کے پہلے9 ماہ (جولائی تا مارچ)کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.7 فیصد ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5.3 فیصد تھی۔

ترقیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 1.2فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4 فیصد کمی دیکھی گئی اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 10.1 فیصد اضافے سے 9306 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453 ارب روپے تھا، اس عرصے کے دوران ترسیلات زر میں بھی 2 8.فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں پاکستان میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28ارب ڈالر تھے جبکہ جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی برآمدات 30 ارب 60کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں30ارب90کروڑ ڈالر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق 56 ارب30کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ برس 51 ارب 90کروڑ ڈالر پر تھیں۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

متحدہ عرب امارات نے امریکا سے کرنسی سویپ کی درخواست کی ہے؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی مالی مدد پر غور کر رہی ہے۔

اس بات کا دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے گئے اپنے ایک طویل انٹرویو میں کیا جس میں ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت متحدہ عرب امارات کی ایک درخواست پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد امارات کو ڈالر کی دستیابی میں مدد دینا ہے۔

صدر ٹرمپ کے بقول مجھے حیرت بھی ہوئی کہ متحدہ عرب امارات جیسے امیر ملک کو بھی مالی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ (اماراتی حکومت) بہت امیر ہے لیکن میں ان کی مدد کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ مدد ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے دی جا سکتی ہے یعنی امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ ہوگا۔ جس سے امارات کو ڈالر حاصل کرنے میں آسانی ہو جائے۔

صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

کرنسی سویپ کیا ہوتا ہے؟

یہ ایک مالی معاہدہ ہوتا ہے جس میں ایک ملک دوسرے ملک کو اپنی کرنسی یا ڈالر دیتا ہے اور بعد میں یہ رقم واپس کردی جاتی ہے۔ جس سے اُس ملک کو وقتی طور پر مالی آسانی مل جاتی ہے۔

اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات کو ڈالر حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، معیشت کو وقتی سہارا مل سکتا ہے اور مالی نظام زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران جنگ کے باعث خطے کے ممالک میں مالی دباؤ بڑھا ہے۔ کچھ ممالک کو ڈالر کی دستیابی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
 

 





Source link

Continue Reading

Today News

پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگیا ہے، وزارت توانائی

Published

on



وزارت توانائی کے مطابق 17 اپریل کے بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں ہبتری آئی جبکہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد چوری اور نقصانات کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، ڈیموں سے صوبوں کی طلب پر پن بجلی کے اخراج میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ  بجلی پیدا ہورہی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ملک کے جنوب سے بھی 400میگاواٹ گرڈ میں زیادہ بجلی کی موجودگی سے استحکام سے سینٹر میں لانے میں مدد ملی ہے، جس کے باعث 17 ,18 اور 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق 20اپریل کو ملک کے بیشتر بجلی تقسیم کارکمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹے کے لوڈمنیجمنٹ  کی، صرف گیپو اور سیپکو کی جانب سے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے کی لوڈ منجمنٹ کی گئی۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ  کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی، جیسے ہی ایل این جی دستیابی ممکن ہوگی ان تمام پلانٹس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی ۔

وزارت توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنوں میں چوری اور دیگر نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمنیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے جس کا پیک لوڈمنیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد بھی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان

Published

on



امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔

مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نیتھن ہوچمین کے مطابق سزائے موت کی درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپریل 2025 میں گلوکار کے گھر گئی تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 2023 سے مسلسل زیادتی کا شکار رہی۔

دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے اور عدالت میں اس کی بے گناہی ثابت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ D4vd نے 2022 میں اپنے ایک گانے کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اس کیس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام میوزک ٹورز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا اور موسیقی کی دنیا میں شدید بحث کا باعث بن چکا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اس کیس کے انجام کے منتظر ہیں۔
 



Source link

Continue Reading

Trending