Today News
حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں ’’حق دو کراچی‘‘ کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا کل ’’حق دو کراچی ‘‘ کا نعرہ لگانے پر شہریوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل فسطائیت اور فاشزم کے مترادف ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال میں نہ شہریوں کو پانی فراہم کیا جا سکا اور نہ ہی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جاتی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ ان کے مطابق صوبہ سندھ کی 98 فیصد اور پاکستان کی نصف معیشت کا انحصار کراچی پر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’’حق دو کراچی‘‘ کا نعرہ کسی ایک قوم یا برادری کا نہیں بلکہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی مشترکہ آواز ہے اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہر کو اس کے تمام جائز حقوق نہیں مل جاتے۔
Source link
Today News
اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار، بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
لاہور میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینوں پر نوسر بازی کرنے والے گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں، جس کے تحت انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی جمشید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں پر بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو مشین خراب ہونے کا جھانسہ دے کر ان کی رقم نکال لیتے تھے۔
مزید بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کومل اکرام کی رقم برآمد کر کے اسے واپس کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایم فراڈ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں چالان مکمل کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
Source link
Today News
جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
جنوبی کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہوجانے کے بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل اسکولوں کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سمسٹر کے شروع ہونے کے بعد ہونے والے اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات کے دوران طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد فیل ہوگئی۔
صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے مطلوبہ سطح پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تفویض کیا جائے گا۔
شمالی کوریا میں اس سال تمام سینئر مڈل اسکولوں میں انتخابی مضمون کا نظام نافذ کیا گیا تھا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا طلبا کیلئے یہ موزوں ہے یا نہیں۔
جب نتائج توقعات کے برعکس آئے تو پارٹی حکام نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور فوری طور پر صوبے بھر کے اسکولوں میں معائنہ ٹیمیں روانہ کر دیں۔
Today News
سانحہ 9مئی، کراچی ہنگامہ آرائی؛ مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی، شاہ فیصل کالونی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد کر دی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی، شاہ فیصل کالونی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان، راجہ اظہر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مفرور ملزم رضوان کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد کر دی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport