Connect with us

Today News

پاور سیکٹر ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

Published

on



اسلام آباد:

حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کےمفت یونٹس  کی سہولت ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو ۔ حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی جیل میں ملاقات کروا دی گئی

Published

on



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی، بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، بشریٰ بی بی کی فیملی سے خصوصی طور پر ملاقات کروائی گئی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی گزشتہ شب آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

Published

on


انڈونیشیا میں بورنیو جزیرے پر پام آئل کے باغات کے درمیان ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ایئر نوسنتارا کی ملکیت میں ایئربس ایچ130 کا مغربی کلیمانتان صوبے کے میلاوی ضلع سے اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ یہ کبو رایا ضلع میں پام آئل کے جنگلات کی طرف جا رہا تھا۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی اور وزارت نقل و حمل کے مطابق تلاش کرنے والوں نے بعد میں ملبے کا پتہ لگایا اور عملے کے دو ارکان اور چھ مسافروں کی لاشیں سیکاداؤ ضلع کے گھنے جنگلات سے برآمد کیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ملائیشیائی شہری بھی شامل ہے۔ 





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: نیشنل اسٹیڈیم حادثے میں زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کیسی ہے؟

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے ان دنوں کراچی میں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کافی بہتر ہے۔

جمعرات کو ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ کے اختتام پر ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے دو ملازمین آہنی دروازہ گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

گراؤنڈ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے یونس اور عمران کو طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending