Connect with us

Today News

پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگیا ہے، وزارت توانائی

Published

on



وزارت توانائی کے مطابق 17 اپریل کے بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں ہبتری آئی جبکہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد چوری اور نقصانات کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، ڈیموں سے صوبوں کی طلب پر پن بجلی کے اخراج میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ  بجلی پیدا ہورہی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ملک کے جنوب سے بھی 400میگاواٹ گرڈ میں زیادہ بجلی کی موجودگی سے استحکام سے سینٹر میں لانے میں مدد ملی ہے، جس کے باعث 17 ,18 اور 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق 20اپریل کو ملک کے بیشتر بجلی تقسیم کارکمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹے کے لوڈمنیجمنٹ  کی، صرف گیپو اور سیپکو کی جانب سے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے کی لوڈ منجمنٹ کی گئی۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ  کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی، جیسے ہی ایل این جی دستیابی ممکن ہوگی ان تمام پلانٹس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی ۔

وزارت توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنوں میں چوری اور دیگر نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمنیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے جس کا پیک لوڈمنیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد بھی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا نے پڑوسی ممالک سے ہم پر حملے کیے تو انکی آئل تنصیبات کو تباہ کردیں گے؛ ایران

Published

on


ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے امریکا کو ہم پر حملے کے لیے اپنے فوجی اڈّے کسی بھی قیمت پر نہ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب  کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے میں ہمسایہ ممالک کی سرزمین یا تنصیبات استعمال ہوئیں تو پورے خطے کی تیل پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔

ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ان کی زمین یا سہولیات دشمن کے حملے کے لیے استعمال ہوئیں تو انھیں مشرق وسطیٰ میں تیل پیداوار کو خیرباد کہنا پڑے گا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ماجد موسوی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے ایران پر حملے کی معمولی سی بھی غلطی کی تو ایران اپنی مرضی کے اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور آئل پروڈکشن کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونا تھا لیکن ایران کی جانب مثبت اشارے نہ ملنے پر امریکی نائب صدر نے اپنا دورۂ پاکستان عین وقت پر مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہونے سے انکار کردیا تھا تا وقت کہ امریکا ناکہ بندی بند کرے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں بااثر کم عمر لڑکے کی نامناسب حالت میں ڈرائیونگ، گاڑی کو معمولی حادثہ

Published

on


شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے لڑکے کو اُس کا ساتھی اور بااثر شخص اپنے ہمراہ لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے خیابان اقبال میں ایک نوجوان مبینہ طور پر نشے میں دھت اور بے لباس ہوکر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔

اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے پلاٹ پر رک گئی، واقعے کے بعد ڈی ایچ اے کی ویجیلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیو تولیہ باندھ کر بغیر شرٹ کے بغیر ڈرائیونگ کررہا تھا جس نے ویجیلنس ٹیموں سے بدتمیزی بھی کی۔

واقعے کے بعد ایک شخص اپنے گارڈز کے ساتھ آیا اور لڑکے کو اپنے ہمراہ لے گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ویجیلنس نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا جبکہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور ویڈیو ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

برطانیہ؛ 2008 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے سگریٹ نوشی پر تاحیات پابندی

Published

on


برطانیہ نے تمباکو نوشی سے پاک نسل کی مہم کے تحت 31 دسمبر 2008 کے بعد سے پیدا ہونے والے ہر بچے پر سگریٹ خریدنے پر پابندی عائد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پابندی یہ ’’ٹوبیکو اینڈ ویپس بل‘ کے تحت عائد کی جا رہی ہے جو پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور جلد شاہ چارلس کی منظوری کے بعد باقاعدہ نافذ ہو جائے گا۔

اس نئے قانون کے تحت کے 17 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مستقبل میں سگریٹ خریدنا ہمیشہ کے لیے غیر قانونی ہوگا۔ دکانوں کو ان افراد کو تمباکو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح بچوں کے ساتھ گاڑی میں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کے باہر ویپ پینا ممنوع ہوگی۔

تاہم اس قانون کے تحت گھروں اور کھلے نجی مقامات پر ویپنگ کی اجازت برقرار رہے گی۔

برطانیہ کے وزیر صحت نے اسے تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیماری کے علاج سے بہتر اس کی روک تھام ہے۔ یہ قانون جانیں بچائے گا اور صحت کے نظام پر دباؤ کم کرے گا۔

وزارت صحت کے بیان میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی برطانیہ میں قابلِ روک تھام اموات، بیماریوں اور معذوری کی بڑی وجہ ہے اسی لیے اس قانون کو صحت عامہ کے لیے ایک بڑا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending