Today News
اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحدی گزرگاہوں پر اسرائیل کی وسیع پابندیاں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
نکولے ملادینوف نے مصر کے القاہرہ نیوز چینل کو بتایا کہ کئی سطحی چیلنجز رہائشیوں کو امداد کی پائیدار اور مناسب ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی تقسیم کا سابقہ طریقہ کار جنگ کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ متبادل نظام ابھی تک موجود نہیں ہے جس سے ایک بڑا لاجسٹک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا چیلنج غزہ کے اندر اسرائیلی افواج کی تعیناتی ہے، جس کا نصف سے زیادہ علاقہ اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ آبادی تک پہنچنے کے لیے موثر متبادل ابھی تک قائم نہیں کیے جا سکے ہیں۔
بورڈ آف پیس کے رکن ممالک بشمول مصر، امریکا اور خلیجی ریاستوں کی جانب سے مالی وعدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج ان وعدوں کو زمینی طور پر ٹھوس امداد میں تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو پناہ دینے کے لیے عارضی ہاؤسنگ یونٹس کی تیزی سے فراہمی پر زور دیا اور غزہ کے صحت کے شعبے کی تعمیر نو کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔
Today News
لاہور: راوی روڈ پر تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ، شہری زخمی
لاہور کے علاقے راوی روڈ میں تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پکی ٹھٹھی الممتاز روڈ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ سگنل پر ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس پر تیزاب نما کیمیکل پھینک دیا۔
واقعے کے نتیجے میں محمد یعقوب کی گردن جھلس گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Today News
راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
Today News
کراچی: ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی تشویشناک صورتحال
کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، سمندر میں شامل فضلے اور آلودگی نے ماہی گیری کے شعبے کو شدید متاثر کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آلودگی کے باعث نہ صرف مچھلیوں کی افزائش متاثر ہو رہی ہے بلکہ ماہی گیر خود بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صنعتی فضلہ اور گٹر کا گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے مسلسل سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں گیلن آلودہ پانی سمندر میں شامل ہو کر سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ماہی گیروں کے روزگار کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
بھینس کالونی سے نکلنے والا جانوروں کا گوبر اور ٹیکسٹائل و چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کا کیمیائی فضلہ بھی دھڑلے سے سمندر برد کیا جا رہا ہے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکومت سندھ اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق مقامی ماہی گیر برادری نے حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ صنعتی فضلے کو بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے پر فوری پابندی عائد کی جائے، ساحلی علاقوں کی باقاعدہ صفائی اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ماہی گیروں کی صحت و روزگار کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سمندری حیات سے وابستہ ماہی گیروں کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper