Today News
افغانستان کے کرکٹر راشد خان کے گھر بیٹے کی پیدائش
افغانستان کے معروف انٹرنیشنل آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان باپ بن گئے۔راشد خان نے پہلے بیٹے کی ولادت کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے نوزائیدہ بیٹے کا نام اذلان خان رکھا ہے۔
یاد رہے کہ راشد خان کی دو بیویاں ہیں جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اہلیہ بیٹے کی ماں بنی ہیں۔
Source link
Today News
لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن فورس پر حملہ؛ فرانسیسی فوجی ہلاک اور 3 زخمی
لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک جب کہ تین دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے الزام عائد کیا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے، اس حملے کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
انھوں نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ادھر لبنان کے وزیر اعظم نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تعینات امن فوجیوں کی حفاظت یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی کی تصدیق کی کہ حملہ امن فوجیوں کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے ابتدائی طور پر اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی ذمہ داری کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
امریکا، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے شمالی غزہ میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں جب ایک حملے میں اس کے ٹھیکیدار ڈرائیورز ہلاک ہوگئے۔
یونیسف کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو ٹرک ڈرائیورز ہلاک ہوئے جو پانی کی فراہمی کے منصوبے سے وابستہ تھے۔
یہ واقعہ غزہ سٹی کے منصورہ واٹر فلنگ پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
Today News
کمرشل پروازوں کیلئے جیٹ فیول کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی
حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی قیمت 23روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے دوران جیٹ فیول ون کی قیمت میں اضافے کے بعد اب جنگ بندی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ائیرلائنز کو جیٹ فیول کی قیمت میں ریلیف دے دیا۔
حکومت نے کمرشل پروازوں کے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول ون کی قیمت میں 23روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت کم ہونے کے بعد 471 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں 46 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔
Source link
Today News
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی تجاویز حوالے کیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں؛ ایران
پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران نے تاریخی اہمیت اختیار کرلی ہے جس سے نہ صرف آبنائے ہرمز کھلنے جیسی پیشرفت ہوئی بلکہ اسرائیل اور لبنان جنگ بھی تھم چکی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورت حال اور امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
بیان میں پاکستان کے ثالث کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کی نئی تجاویز ایرانی قیادت کو پیش کی ہیں۔ جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد حتمی جواب دیا جائے گا۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے مطالبات اس حقیقت کے مطابق تبدیل کرنے چاہئیں کہ فاتح ایران رہا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی اس شرط پر قبول کی تھی کہ سیزفائر لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہوگا لیکن اسرائیل نے پہلے ہی روز لبنان اور حزب اللہ پر حملے کرکے خلاف ورزی کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ایران نے مکمل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا تو اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ اگر تمام محاذوں پر جنگ بندی کی پابندی ہو تو آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر صرف تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے پر تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم یہ اجازت بھی ایران کی نگرانی، اس کے مقرر کردہ راستے اور صرف غیر فوجی جہازوں تک محدود ہوگی اور جنگ کے مکمل خاتمے تک آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی نگرانی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمے سے دشمن ممالک کے فوجی جہازوں کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ امریکا کے خطے میں موجود فوجی اڈوں کی زیادہ تر سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے اور یہ صورتحال ایران اور خلیج فارس کے لیے سکیورٹی خطرہ سمجھی جاتی ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکا نے یہ جنگ خود شروع کی لیکن اپنی ناکامی اور ایرانی عوام و مسلح افواج کی مزاحمت کے بعد جنگ کے دسویں دن سے جنگ بندی اور مذاکرات کی درخواستیں بھیجنے لگا تھا۔
بیان میں عوام اور مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم اللہ پر بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ سیاسی میدان میں داخل ہوئی ہے تاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ ایرانی وفد کسی قسم کی رعایت، پسپائی یا نرمی اختیار نہیں کرے گا اور پوری قوت کے ساتھ ایران کے مفادات، قومی عزت اور جنگ میں دی گئی قربانیوں کا دفاع کرے گا۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی