Connect with us

Today News

ایران، امریکا کے وفود کی آمد کا معاملہ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

Published

on



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایران اور امریکی وفود کی ممکنہ آمد کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ روٹس پر واقع عمارتوں کے مالکان سے سرٹیفکیٹس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور وفود کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات، روٹ پر آنے والے گھروں، دکانوں، پلازوں اور ہوٹلز کے مالکان ذمہ داریوں کے پابند ہوں گے۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روٹ کے دوران پارکنگ پر پابندی اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے سختی، مہمانوں کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور روزانہ رپورٹ تھانے میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ چھتوں، بالکنیوں اور کھڑکیوں سے نقل و حرکت محدود ہوگی اور خلاف ورزی پر مالک ذمہ دار ہوگا، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا سیکیورٹی خلل کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرض واپس کردیا گیا

Published

on



اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر کا قرض واپس لوٹا دیا جبکہ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر واپس کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو  دو ارب ڈالر کی ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اس کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے اپنے 3.5 ارب ڈالر واپس مانگ لیے تھے، جس کے بعد دو ارب ڈالر ادا کیے گئے جبکہ 23 اپریل کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کو دو روز قبل ہی سعودی عرب سے دو راب ڈالر موصول ہوئے ہیں اور پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے کل ہی 500 ملین ڈالر بھی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا اور بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ پولیس، حساس اداروں کے افسران بن کرشہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published

on



نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کے دوران پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کرفون کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شہرکےعلاقے قائد آباد میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران گزشتہ کئی برسوں سے شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر، نصیراحمد اور محمد محسن شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے نے بتاایا کہ ملزمان مختلف اشیا کی بڑی مقدار کا آرڈر دے کر اشیا وصول اور رقم کی عدم ادائیگی میں بھی ملوث ہیں،گروہ مختلف سمز سےکالزکے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرچکا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ایک سیلولر کمپنی کے فرنچائز کے محمد حسن اور نصیراحمد گروہ کے سرغنہ ابوبکر کو سمز کی فراہمی میں ملوث رہے ہیں، دونوں ملزمان فرنچائزکے ذریعےجعلی ناموں پرسیلولر کمپنی کی سمز ایکٹویٹ کرتے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاسداران انقلاب کی آبنائے ہرمز میں بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ؛ آبی گزرگاہ پھر بند

Published

on


آبنائے ہرمز کھلنے کے محض 24 گھنٹوں بعد ہی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے اور ایران نے تیل کی اس اہم ترین آبی گزرگاہ کی دوبارہ بندش کا اشارہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی ادارے نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی پاسداران انقلاب کی دو گن بوٹس نے ایک آئل ٹینکر پر فائرنگ کی ہے۔ 

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنکے بقول فائرنگ کا یہ واقعہ آبنائے ہرمز عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ آئل ٹینکر اور عملہ محفوظ ہیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب شپنگ مانیٹرنگ گروپ ٹینکر ٹریکر نے دعویٰ کیا ہے کہ دو بحری جہازوں جن میں سے ایک بھارتی پرچم بردار سپر ٹینکر بھی شامل تھا کو ایرانی گن بوٹس نے نشانہ بنایا اور واپس جانے پر مجبور کیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک واقعے میں ایک بڑا خام تیل بردار جہاز، جو تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لے جا رہا تھا، بھی متاثر ہوا۔ اس دوران وارننگ کے طور پر فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید برآں رائٹرز نے بھی شپنگ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم دو تجارتی جہازوں نے بھی تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں کچھ جہازوں کو ریڈیو پیغامات بھی موصول ہوئے جن میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اب کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending