Today News
ایران میں اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی پر دو افراد کو سزائے موت
تہران میں حکام نے صیہونی ریاست کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے حساس معلومات دشمن ملک تک پہنچائیں جسے قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔
مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے دونوں افراد کو سزائے موت کا حکم دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں پر سخت کارروائی جاری رہے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اس نوعیت کے مقدمات اور فیصلے زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں۔
Today News
قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شخص نے میرے قوت سماعت و گویائی سے محروم بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
نصیر آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
Source link
Today News
نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس
گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے لئے آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔
23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بورڈ کے سربراہ محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے موزوں امیدواروں کو چنے گا۔
پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، گلگت بلتستان کے پارٹی صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شامل ہیں۔
پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ خاں، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور چوہدری برجیس طاہر بھی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہیں۔
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کے علاوہ گلگت بلتستان کے مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل بھی بورڈ کے ارکان کے طور پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
Today News
خاتون پولیس کانسٹبل ملک ناز کی شہادت، بہادری کی نئی مثال قائم
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی خاتون شہید پولیس کانسٹبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل کے شوہر لیویز سپاہی شہید عبدل غنی بھی 2011 میں دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ کانسٹبل ملک ناز کی فورس میں تعیناتی اپریل 2013 میں شہید کوٹے پر عمل میں آئی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل نے اپنے شوہر کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
حکومت شہید کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والا ہر بہادر ہمارا فخر ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور نگہداشت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport