Connect with us

Today News

روما مشتاق مٹو کا فوری اقدام، کراچی میں پھنسنے والی کمسن بچیوں کی مدد

Published

on



ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو نے انسانیت دوستی اور فوری اقدام کی مثال قائم کرتے ہوئے کمسن بچیوں کے ایک حساس معاملے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، صادق آباد سے تعلق رکھنے والی کم عمر بچیاں غلطی سے ایک بس میں سوار ہو کر کراچی پہنچ گئیں۔

کراچی پہنچنے کے بعد ان میں سے ایک بچی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جو کہ شوگر کی مریضہ ہے، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر روما مشتاق مٹو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچیوں کی والدہ سے رابطہ کیا اور انہیں کراچی بلوایا۔ انہوں نے خود اسپتال پہنچ کر بچیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر روما مشتاق مٹو کا کہنا تھا کہ یہ بچیاں ہماری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں۔ ان کی حفاظت اور علاج ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم ہر شہری، خصوصاً اقلیتی برادری کے افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

Published

on



اسمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کا آغاز سے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے لیے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی۔

عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی۔

نئے بجلی کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی۔ روایتی میٹرز کا اجرا ختم ہونے سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔

ناقص میٹرز کے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے اور نیپرا کی منظوری سے عمل میں تیزی آئی، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کا عوام کو قابلِ اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

چین کا ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار

Published

on


چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے پر ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ضبط کیے گئے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ  نے کہا کہ ضبط کیے گئے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔

امریکہ اور ایران مذاکرات کے حوالے سے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکا ایران مذاکرات میں تعمیری کردار اد اکرتا رہے گا۔ امید ہے فریقین جنگ بندی کا خیال رکھ کر ذمے دار انداز میں کام کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

Published

on


ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے حوالے سے کوئی پیش رفت زیرِ غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں، جس کی وجہ سے فوری طور پر مذاکرات کا امکان نظر نہیں آتا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی، بحری ناکہ بندی، اور جوہری پروگرام جیسے معاملات نے مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری تنازعات اور اعتماد کے فقدان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھا دیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو مستقبل قریب میں مذاکرات کی بحالی مشکل دکھائی دیتی ہے، جبکہ خطے میں امن کے امکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending