Today News
بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں ان کے وکلا کی جانب سے اہم پیش رفت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری کے بعد سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلہ کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
بشری بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر نئی درخواست میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے اور بشری بی بی تک ان کے وکلا اور فیملی کی رسائی کی استدعا کی گئی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری پنڈی کے الشفا آئی اسپتال میں کی گئی، سرجری سے پہلے کسی فیملی ممبر کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر وکیل اور فیملی ممبر کو آگاہ کرنا ضروری ہے، بغیر کسی کو آگاہ کیے بشریٰ بی بی کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اچانک فیملی کو بتایا گیا جس کے بعد فیملی نے جیل میں ملاقات کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی نے ملاقات کے بعد دیکھا کہ ان کو کالی عینک لگا کر بیٹھا دیا گیا ہے اور ان کی میڈیکل کنڈیشن سیریس نوعیت کی ہے۔
عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈاکٹروں یا جیل حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، بشریٰ بی بی خاتون ہیں اور ان کی سزا بھی سات سال ہے جو کم کے زمرے میں آتی ہے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود مجھے جیل میں بشریٰ بی بی تک رسائی نہیں دی، 15 مئی 2025 سے زیر التوا بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کریں اور بشریٰ بی بی تک فیملی اور وکیل کو رسائی دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن نجی اسپتال میں کیا گیا اور انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرین چشم سے ان کا معائنہ کرایا۔
اس حوالے سے مزید بتایا تھا کہ سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا، جس کے بعد مریضہ کی رضامندی سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے آنکھ کا آپریشن کیا، سرجری اور ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد مطمئن حالت میں مریضہ کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ 17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بالترتیب 14 اور 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید ہوگی، اسی طرح بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا تھا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی راولپنڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کی راولپنڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے لاہور قلندرز کو گزشتہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ راولپنڈیز کو ابھی تک ایونٹ میں کوئی بھی فتح حاصل نہیں ہوئی ہے۔
Source link
Today News
متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرض واپس کردیا گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر کا قرض واپس لوٹا دیا جبکہ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر واپس کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر کی ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اس کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے اپنے 3.5 ارب ڈالر واپس مانگ لیے تھے، جس کے بعد دو ارب ڈالر ادا کیے گئے جبکہ 23 اپریل کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان کو دو روز قبل ہی سعودی عرب سے دو راب ڈالر موصول ہوئے ہیں اور پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے کل ہی 500 ملین ڈالر بھی حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا اور بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ پولیس، حساس اداروں کے افسران بن کرشہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کے دوران پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کرفون کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شہرکےعلاقے قائد آباد میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران گزشتہ کئی برسوں سے شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر، نصیراحمد اور محمد محسن شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بتاایا کہ ملزمان مختلف اشیا کی بڑی مقدار کا آرڈر دے کر اشیا وصول اور رقم کی عدم ادائیگی میں بھی ملوث ہیں،گروہ مختلف سمز سےکالزکے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرچکا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ایک سیلولر کمپنی کے فرنچائز کے محمد حسن اور نصیراحمد گروہ کے سرغنہ ابوبکر کو سمز کی فراہمی میں ملوث رہے ہیں، دونوں ملزمان فرنچائزکے ذریعےجعلی ناموں پرسیلولر کمپنی کی سمز ایکٹویٹ کرتے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی