Today News
بڑی خوشخبری، تیل و گیس کی بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری سنائی ہے جہاں او جی ڈی سی نے نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-1 کنواں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا۔
ترجمان او جی ڈی سی ذیشان زیدی کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی نے نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-1 کنواں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا اور خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والی تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی قرار پائی ہیں۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق براگزئی ایکس-1 کنواں سے یومیہ 15 ہزار 5 بیرل تیل اور 45.36 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے اور مذکورہ کنواں سے2028 تک تیل کی یومیہ پیداوار 25 ہزار بیرل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی کی جانب سے مذکورہ کنواں سے2028 تک گیس کی پیداوار60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 200میٹرک ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لائے گی، او جی ڈی سی کی مسلسل کامیابی ملکی توانائی سیکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی کی ان دریافتوں سے پاکستان کو سالانہ تقریبا 329 ملین ڈالر کا فائدہ ہو گا، نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔
Source link
Today News
کراچی پولیس چیف کا بڑا اقدام: 6 ایس ایچ اوز سمیت 22 افسران کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری
کراچی پولیس چیف آزاد خان کا بڑا اقدام 6 ایس ایچ اوز اور 3 ہیڈ محرر سمیت 22 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
کراچی پولیس چیف نے عہدے سے ہٹائے جانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو ان کے متعلقہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ معطل پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا عمل جاری ہے۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے شہر کے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا جس میں ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر قمر جاوید کیانی ، ایس ایچ او موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف ، ایس ایچ او مدینہ کالونی انسپکٹر خالد رفیق ، ایس ایچ او بلدیہ انسپکٹر سید فراست حسین شاہ ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر نفیس الرحمٰن اور ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا انسپکٹر رضوان قریشی شامل ہیں جبکہ 3 ہیڈ محرر جس میں ہیڈ محرر بلدیہ ٹاؤن اے ایس آئی فردوس ملک ، ہیڈ محرر موچکو اے ایس آئی عبدالماجد اور ہیڈ محرر نیو کراچی ہیڈ کانسٹیبل حسن عزیز شامل ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے ایس ایس پی ریزور ڈسٹرکٹ کیماڑی انسپکٹر احسان احمد چنہ ، انچارج ڈی آئی بی برانچ ڈسٹرکٹ کیماڑی اے ایس آئی عابد حسین ، ہیڈ کانسٹیبلز ہارون رشید اور محمد افنان تھانہ بلدیہ ٹاؤن ، کانسٹیبلز حارث اقبال اور اعجاز احمد تھانہ بلدیہ ٹاؤن ، محمد سفیان رشید ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ، محمد دانش اسلم پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ، ارسلان تھانہ مدینہ کالونی ، ہارون بختیار ، دانیال خان اور محمد عثمان تھانہ اتحاد ٹاؤن ، اسامہ ملک سیکیورٹی ون شامل ہیں ۔
Source link
Today News
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا، مگر اس بار فلمی دنیا نہیں بلکہ عالمی سیاست کے میدان میں اس کا استعمال دیکھنے میں آیا۔
ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کا ذکر کیا گیا اور ایک سخت پیغام بھی دیا گیا۔
ایرانی قونصل خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ ایران کی بحری طاقت کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے، مگر اب انہیں اندازہ ہوگا کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری دباؤ ڈال سکتی ہے۔
دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب ایرانی قونصل خانے نے اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور جملہ بھی شامل کیا: ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘، جو عام طور پر ڈرامائی واپسی کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
“Red bees of the #PersianGulf” yeah, the fast missile boats are warming up.
Funny how #Trump kept claiming #Iran’s navy was “finished”… now they’re about to find out how a swarm can pin you down real quick.
Abhi toh sirf trailer hai, picture abhi baaki hai 😏.#HORMUZ pic.twitter.com/Wu0FV5iMIc
— Consulate General of the I.R. Iran in Mumbai (@IRANinMumbai) April 13, 2026
یہ ڈائیلاگ استعمال ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس غیر معمولی امتزاج پر دلچسپ تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کی بحری طاقت کو کمزور قرار دیتے ہوئے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی یہ پوسٹ سامنے آئی۔
Source link
Today News
6 سالوں کے دوران انڈرانوئسنگ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
ملک میں اربوں روپے کی اوور انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت ایف بی آر امور بارے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کا مکروہ دھندا جاری رہا اورمتعلقہ ادارے اپنے فرائض سے مسلسل غافل رہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی پے کہ اس دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز تر کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کا ایک ایک پائی کا حساب دینا ریاستی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنانے اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مزید فعال کرنے اور اس میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے نمائندے شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر نے سنٹرلائزڈ پرائس ویریفکیشن پورٹل بنا لیا ہے جو جون کے آخر تک بینکوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2022 میں پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ ونگ نے اس اوور انوائسنگ کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اب تک تیرہ ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport