Today News
بیساکھی میلہ، بھارتی یاتریوں کا شاندار استقبال، پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف
لاہور:
نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں تین روزہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جہاں بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق 2388 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اور حسن ابدال سے کرتارپور لائے گئے۔ اس موقع پر ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ اور دربار انتظامیہ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
یاتری دربار صاحب میں حاضری دینے، ماتھا ٹیکنے اور مذہبی عبادات میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے پناہ محبت ملی اور وہ خود کو اپنے گھر جیسا محسوس کر رہے ہیں۔
یاتریوں نے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرتارپور راہداری کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے دربار صاحب آ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہترین ٹرانسپورٹ، لنگر، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی گئیں، جس پر وہ حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
Today News
بھکر میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ایم ایم روڈ بند، کراچی تا پشاور ٹریفک معطل
بھکر:
بھکر میں ایم ایم روڈ پر تیل سے بھرا ایک آئل ٹینکر الٹنے سے صورتحال سنگین ہو گئی جس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
پیٹرولنگ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد تیل موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے حادثے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر لیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ثقلین جعفر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی خود سنبھال لی۔ اس موقع پر پیٹرولنگ پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی یا بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
ایم ایم روڈ کو عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی پیٹرولنگ کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد صورتحال پر قابو پا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی جائے۔
Today News
مؤثر عملدرآمد کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف
اسلام آباد:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مؤثر عملدرآمد کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ اظہار خیال انہوں نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل نہایت ضروری ہے جو نہ صرف معاشی ترقی کو برقرار رکھ سکتا ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مثبت ریمارکس پاکستان کی ذمہ دارانہ معاشی پالیسی سازی اور اصلاحاتی اقدامات پر عالمی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں جو مستقبل میں معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
Today News
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
واشنگٹن:
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف مزید فوجی حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے دوران 52 سینیٹرز نے مخالفت جبکہ 47 نے حمایت کی، یوں قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے تسلسل کے لیے کانگریس سے منظوری درکار تھی۔
امریکی قانون خصوصاً وار پاورز ایکٹ 1973 کے تحت صدر کو 60 دن کے اندر کانگریس کی اجازت لینا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر فوجی کارروائی روکنا پڑتی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں اسرائیل سے متعلق بھی اہم ووٹنگ ہوئی، جہاں برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کردہ بلز کو مسترد کر دیا گیا۔
ان بلز کا مقصد اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد، خصوصاً بلڈوزرز اور بھاری بموں کی سپلائی کو روکنا تھا۔
بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد کے حق میں 40 سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ 59 نے مخالفت کی۔ اسی طرح ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روکنے کی تجویز کو بھی مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی، جس کے حق میں 36 سینیٹرز کھڑے ہوئے۔
ان اقدامات کو امریکہ کی اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت کو چیلنج کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا تھا تاہم سینیٹ کی اکثریت نے ان تجاویز کو مسترد کر کے موجودہ پالیسی کو برقرار رکھا۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism