Today News
ترکیے کے ایک اور اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت 4 طلبہ جاں بحق
ترکیے میں ایک اور اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کم عمر طالب علم اور ٹیچر سمیت 4 طلبہ جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے کے صوبے کاہرامانماراس کے گورنر مکرم اونلوئر نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں قائم ایک مڈل اسکول میں مسلح شخص داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور 3 طلبہ جاں بحق اور دیگر 20 زخمی ہوگئے اور اسکول میں فائرنگ کا دو روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
گورنر نے بتایا کہ مسلح حملہ آور نے ٹیچر اور طلبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی جبکہ زخمی بچوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کی سرجری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم اپنے بیگ میں 5 بندوق اور 7 میگیزنز لے کر آیا تھا اور کلاس رومز میں داخل ہوا جہاں پانچویں جماعت کے بچے موجود تھے اور اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے پاس موجود اسلحے کے حوالے سے خیال ہے کہ وہ ان کے والد سابق پولیس افسر کا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکیے میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کی عمر عام طور پر 13 یا 14 سال ہوتی ہے اور پانچویں جماعت کے طلبہ کی عمریں 10 اور 11 برس کے درمیان تھیں۔
ترکیے میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات غیرمعمولی ہیں جہاں گزشتہ روز بھی جنوب مشرقی ترکیے کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے سان لیورفا میں قائم اسکول کے سابق طالب علم نے فائرنگ کی تھی، جس میں ایک ٹیچر بھی زخمی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آور نے بعد میں خودکشی کرلی تھی۔
Source link
Today News
بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سرانجام دیا جہاں وہ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز مکمل کیے اور پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے، انہوں ںے یہ شاندار سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا۔
بابر اعظم پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ ہر ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا۔
Today News
پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا؛ ترجمان وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ ہوئے تو اسلام آباد میں ہی ہوں گے کیوں کہ پاکستان اس معاملے میں واحد ثالث ہے۔
ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اب سے کُچھ دیر قبل ایک پُرہجوم میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔
جب ان سے ایران سے جنگ بندی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ رپورٹس درست نہیں ہیں کہ امریکا نے اس میں باضابطہ توسیع کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ البتہ یہ درست ہے کہ ہم ان مذاکرات میں بدستور اور بھرپور طریقے سے مشغول ہیں۔ اب تک کی بات چیت تعمیری اور حوصلہ افزا ہے۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے مقام سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ایک نہایت بہترین ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اور اس وقت بھی پاکستان ہی ایران کے ساتھ امریکا کے مذاکراتی عمل میں واحد ثالث ہے باوجود اس کہ دنیا کے کئی ممالک نے بھی ثالث بننے کی پیشکش کی ہے لیکن صدر سمجھتے ہیں کہ اس رابطے کو آسان رکھنے کے لیے پاکستان کے ذریعے ہی آگے بڑھنا اہم ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے مطالبات پورے کرنا ایران کے بہترین مفاد میں ہے اور یہ مطالبات امریکی صدر بالکل واضح انداز میں بتا چکے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے فریقین کے درمیان دوبدومذاکرات سے متعلق سوال پر کہا کہ ان امور پر بات ہو رہی ہے لیکن جب تک باضابطہ اعلان نہ ہو کچھ بھی حتمی نہیں ہوگا۔
Today News
راولپنڈی، خاتون کو نازیبا ویڈیوز، تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں خاتون کو وٹس ایپ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کے مطابق شہر میں کارروائی کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شہری پر خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پھیلانے کا الزام ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا اور متاثرہ خاتون کا نجی مواد ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم محمد شہباز کو ساہیوال سے گرفتار کرکے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport