Today News
جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے
ریسل مینیا 42 کے دوسرے دن کے آغاز ایک حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور زمانہ ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو چونکا دیا۔
لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔
تاہم اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز لمحہ مقابلے کے بعد دیکھنے میں آیا، جب لیسنر رنگ کے درمیان بیٹھ گئے اور جذباتی انداز میں اپنے دستانے اور جوتے اتار کر رکھ دیے۔
یہ عمل عام طور پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین کو گلے لگایا اور دونوں آبدیدہ ہو گئے۔
اگرچہ کئی مداحوں کا خیال تھا کہ لیسنر جلد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سمر سلیم میں کریں گے۔
بعض حلقے اسے ایک کہانی کا حصہ بھی قرار دے رہے ہیں یعنی اسے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کے بجائے اس کے عندیہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیسنر نے 2002 میں ڈیبیو کیا اور کم عمری میں عالمی چیمپئن بنے۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور یو ایف سی میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔
Today News
ایران امریکا مذاکرات کشیدہ، ملک بھر سے 45 پروازیں منسوخ
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں اور پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Today News
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست چھپانے کی مذموم کوشش میں بھارتی چیف آف سٹاف کے مضحکہ خیزبیانات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی کم خوداعتمادی پر مبنی باڈی لینگویج اورلڑکھڑاتی آواز نےشکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نےآپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانےکی کوشش کرتےہوئےکہا آنے والےچیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلےسندورکو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔
بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانااور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ مؤقف نہیں۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا، دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کےمطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان بیانات سے واضح ہےکہ بھارت نے آپریشن سندورکی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جبکہ کسی بھی مہم جوئی کاجواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا
Today News
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے گھٹ گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 8ہزار 358 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کی کمی سے 7ہزار 165روپے کی سطح پر آگئی۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper