Today News
جنوبی کوریا کے صدر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی
سیول: جنوبی کوریا کے صدر لی جائے مونگ نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی، جس کے بعد اسرائیلی حلقوں اور لابی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
صدر لی جائی مونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی فوج نے فلسطینی علاقوں میں جو کارروائیاں کیں، وہ نازی دور میں یہودیوں کے قتلِ عام سے مختلف نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران ہونے والی ہلاکتیں اور تشدد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے مؤقف کے حق میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں مبینہ طور پر ایک فلسطینی شخص کو اسرائیلی فوجی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عمارت سے نیچے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سن 2024 میں پیش آیا تھا۔
یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب اسرائیل میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتلِ عام کی یاد میں تقریبات منعقد کی جا رہی تھیں، جس کے باعث اس بیان کی حساسیت اور بھی بڑھ گئی۔
صدر لی جائی مونگ نے اپنے خطاب میں خطے کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کشیدگی کے اثرات دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں اور کوریائی عوام بھی مختلف قومی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی حلقوں اور حامی گروپس کی جانب سے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس بیان کے بعد جنوبی کوریا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
Today News
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسرا واقعہ لیاری کے بروہی روڈ پر پیش آیا جہاں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے 40 سالہ خاتون جان بی بی زخمی ہوگئیں۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں زبیر ہال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں آفتاب نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کا نتیجہ ہے جبکہ زخمی ہونے والا شخص پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا کارکن بتایا جا رہا ہے۔
جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
کراچی، پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکو گرفتار، 2 فرار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مومن آباد کے علاقے الفتح کالونی میں ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جن میں زخمی ملزم شعیب عباسی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جبکہ دوسرے ملزم محمد عباسی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری کارروائی فیروزآباد کے علاقے ہل پارک کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد کار لفٹر شاہ رخ ڈان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے رضویہ کے علاقے سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح پہلوان گوٹھ کے قریب ایک ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو چار شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی کمپنی کے انچارج شہزاد نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں آصف نامی ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی آفتاب فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
مزید برآں بفرزون سیکٹر 16 کے بی آر قبرستان کے قریب ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
Today News
آئی ایم ایف کی معاشی شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے تازہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی معیشت سے متعلق نئی پیشگوئیاں جاری کرتے ہوئے آئندہ مالی سال 2026-27 کیلیے شرحِ نمو کم کر کے 3.5 فیصد کر دی ہے، جو اس سے قبل 4.1 فیصد متوقع تھی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور اسے بڑھا کر 8.4 فیصد تک کر دیا گیا ہے، جو پہلے 7 فیصد تھی۔
رواں مالی سال کے لیے بھی مہنگائی کا تخمینہ 6.3 فیصد سے بڑھا کر 7.2 فیصد کر دیا گیا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی سے براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ملک اپنی تقریباً 90 فیصد توانائی کی ضروریات اسی خطے سے پوری کرتا ہے۔
تیل اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ کر جی ڈی پی کے 0.9 فیصد (تقریباً 5 ارب ڈالر) تک پہنچ سکتا ہے، جو اس سے پہلے 0.4 فیصد تھا۔
عالمی سطح پر بھی آئی ایم ایف نے معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ میں تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے، جبکہ تیل کی قیمتیں 100 سے 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مالی نظم و ضبط بہتر بنائیں، اخراجات مؤثر بنائیں اور عالمی اقتصادی استحکام کیلیے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper