Connect with us

Today News

حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم

Published

on



 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیاسی حکمت عملی اور حکومتی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح قرار دیا۔

لاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بھی ملاقات کی،جس میں صوبہ سندھ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کے لیےوزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: نیشنل اسٹیڈیم حادثے میں زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کیسی ہے؟

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے ان دنوں کراچی میں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب کافی بہتر ہے۔

جمعرات کو ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ کے اختتام پر ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے دو ملازمین آہنی دروازہ گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

گراؤنڈ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے یونس اور عمران کو طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کی 28 سالہ معروف خاتون سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کرگئیں

Published

on


پاکستان کی معروف خاتون قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں جس کی سرجری کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔

انہیں فوری طور پر گردے کی پیوند کاری کی ضرورت تھی مگر بیماری سے لڑتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

نتالیہ خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

قومی مقابلوں میں پنجاب اور ایچ ای سی کی نمائندگی کرنے والی نتالیہ خان روئنگ کی بھی اچھی کھلاڑی تھی۔

دریں اثنا پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کے عہدے داران نے نتالیہ خان کی رحلت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ باپ اور سوتیلی ماں کے تشدد سے بچی کا قتل، مقتولہ کے بہن و بھائی سگی ماں کے سپرد

Published

on



گرین ٹاؤن میں سوتیلی ماں اور باپ کے تشدد سے کم سن بچی کے قتل کے بعد مقتولہ کے بھائی اور بہن کو سگی ماں کے سپرد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی بہن 8 سالہ کشف کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے۔ بچی کے چہرے، گلے، آنکھ اور ٹانگوں پر زخم ہیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ کشف سہمی ہوئی ہے اس لیے کوئی بیان دینے کے قابل نہیں۔

پولیس نے 8 سال کی کشف اور 10 سال کے احتشام کو قتل کے بعد تحویل میں لیا تھا، بچوں کو سگی ماں کے آنے تک دارلامان منتقل کیا گیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد دونوں بچے سگی ماں شفق کے حوالے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نازیہ اور اشفاق سے تفتیش جاری ہے، ملزمہ نے جنات کی حاضری کے لیے ساڑھے چار سال کی فاطمہ پر تشدد کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending