Connect with us

Today News

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

Published

on


سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن کے دوران خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، جھنگ، بھکر، لاہور، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، 14 ڈیٹونیٹرز، 25 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کالعدم لٹریچر اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسام سمیت دیگر ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 95 ہزار 755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 190 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں کم ہو گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے گھٹ گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ  ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 8ہزار 358 روپے کی سطح پر آگئی  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کی کمی سے 7ہزار 165روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 1600 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Published

on


گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔

اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔

دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتیآگ میں سے ایک تھی۔





Source link

Continue Reading

Trending