Connect with us

Today News

نجی اسکولوں میں مفت تعلیم کوٹہ کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی قائم، عدالت میں جمع کروا دی گئی

Published

on



اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں میں 10 فیصد مفت تعلیم کے کوٹے پر عمل درآمد سے متعلق کیس میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

پیرا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 5 زونز میں 1571 نجی تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکولوں میں 3 لاکھ 89 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں، اب تک 500 نجی تعلیمی اداروں نے اپنے انفرا اسٹرکچر اور طلباء کی تعداد کا ڈیٹا جمع کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق نو چائلڈ لیفٹ بی ہائنڈ مہم کے تحت 25 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر ہے، رولز کے تحت یتیم اور شہداء کے بچوں کو 10 فیصد اسکالر شپ اسکیم میں ترجیح دی جائے گی۔ نجی اسکولوں میں رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2012 پر عمل درآمد شروع ہوچکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرا نے نجی اسکولوں میں مفت تعلیم کے کوٹے کی تصدیق کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی، متعدد نجی اسکولوں نے 10 فیصد کوٹے کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی فہرستیں جمع کروا دیں۔ اسکولوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

پیرا رپورٹ کے مطابق پی ای آئی آر اے (پیرا) کا تمام رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو 10 فیصد مفت تعلیم کے کوٹے پر عملدرآمد کا حکم ہے۔ تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے اسکالر شپ پر زیر تعلیم طلباء کا ڈیٹا فوری طلب کیا گیا ہے، ڈیٹا جمع نہ کرانے والے اسکولوں کے خلاف پی ای آئی آر اے ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نجی اسکولوں کو مینوئل کے ساتھ ساتھ آن لائن پورٹل پر بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت ہے، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید کو 10 فیصد نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پالیسی سے مشروط کر دیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ

Published

on



لاہور:

پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

Published

on



اسلام آباد:

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس  کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گھر سے 78 لاکھ روپے کے زیورات چوری کا ڈراپ سین، بھانجا ہی چور نکلا

Published

on



راولپنڈی:

گھر سے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں بھانجا ہی ملوث نکلا۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے چند روز قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو کہ متاثرہ خاندان کا بھانجا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ زیر حراست شخص کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا اور اسے گھر میں موجود طلائی زیورات کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات چرا لیے۔

ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





Source link

Continue Reading

Trending