Connect with us

Today News

شمالی کوریا کے نئے میزائل ٹیسٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Published

on


شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرتے ہوئے متعدد میزائل فائر کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شمالی کوریا کی فوج کے مطابق یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر سن پو کے قریب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر فائر کیے گئے۔ میزائل تقریباً 140 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔

رپورٹس کے مطابق یہ رواں ماہ کے دوران شمالی کوریا کا چوتھا جبکہ سال 2026 کا ساتواں میزائل تجربہ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیانگ یانگ اپنی عسکری صلاحیتوں کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔

جاپان کی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں گرے، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے فوری ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا۔ حکام نے ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کیے گئے میزائل کس نوعیت کے تھے، تاہم سنپو وہ اہم مقام ہے جہاں آبدوزوں اور آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مسلسل میزائل تجربات خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر سکیورٹی خدشات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

روما مشتاق مٹو کا فوری اقدام، کراچی میں پھنسنے والی کمسن بچیوں کی مدد

Published

on



ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو نے انسانیت دوستی اور فوری اقدام کی مثال قائم کرتے ہوئے کمسن بچیوں کے ایک حساس معاملے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، صادق آباد سے تعلق رکھنے والی کم عمر بچیاں غلطی سے ایک بس میں سوار ہو کر کراچی پہنچ گئیں۔

کراچی پہنچنے کے بعد ان میں سے ایک بچی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جو کہ شوگر کی مریضہ ہے، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر روما مشتاق مٹو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچیوں کی والدہ سے رابطہ کیا اور انہیں کراچی بلوایا۔ انہوں نے خود اسپتال پہنچ کر بچیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر روما مشتاق مٹو کا کہنا تھا کہ یہ بچیاں ہماری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں۔ ان کی حفاظت اور علاج ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم ہر شہری، خصوصاً اقلیتی برادری کے افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

Published

on


بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رنگ کا لیڈر وحید اللہ عرف مکتیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، جن سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی رنگ لیڈر حید اللہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حید اللہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو نقصان پہنچا بلکہ بروقت ایک بڑی تباہی بھی ٹال دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خاتمے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام

Published

on


مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں2028 کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔

یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ  کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی2035 کے لیے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2 ڈیڈلائنزکو  نظر انداز کرچکا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست اورخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending