Today News
3 جاپانی فوجی اپنے ہی ٹینک کی گولاباری سے ہلاک
جاپان میں ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک کے ذریعے غلطی سے ہونے والے فائر کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا کہ جنوب مغربی اویٹا کے علاقے میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے زیر استعمال تربیتی گراؤنڈ میں ہونے والے غیر معمولی حادثے میں ٹینک نے غلطی سے گولاباری کی جس سے عملے کے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
تاہم حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنی دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔
Today News
فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی جس میں انکے شوہر کی قلابازیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فضا علی اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف رومانوی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ان کے شوہر کو ان کے گرد پارک میں الٹ پلٹ اور دلچسپ انداز میں کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے پر بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ فضا علی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اسکی ہر کوشش ۔۔۔ بس میری محبت کیلئے۔
اس سے قبل بھی ایک لائیو شو کے دوران شوہر کی جانب سے فضا علی کو اٹھانے کا منظر وائرل ہوا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اسے جوڑے کی محبت قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے مسخرہ پن قرار دے رہے ہیں۔
Today News
اسرائیل پر نئی پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کی اہم میٹنگ متوقع
یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اسپین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے مطالبات کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات پر غور کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی کال کے بعد 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ لکسمبرگ میں ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے کو زیرِ غور لائیں گے۔
اسرائیل کے غزہ اور لبنان میں حملے اور فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے نئے قانون کے بعد یورپی ممالک کا اسرائیل کیخلاف رویہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں شہریوں کی شہادتوں پر یورپی یونین نے پچھلے سال اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور اسرائیلی وزرا پر پابندی لگانے سمیت کئی اقدامات زیرِ غور لائے تھے تاہم برسلز کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کو رکن ممالک کی طرف سے اتنی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے کہ اُسے عمل میں لایا جا سکے۔
اسی طرح اسپین کی جانب سے یورپی یونین کے اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے معاہدے پر زور دیا جارہا ہے جس پر یورپی یونین کے 27 ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق متوقع میٹینگ میں اسرائیل کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات والے معاہدے کا معطل کیا جانا زیادہ ممکن ہوسکتا ہے۔
Today News
لاہور: ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک چالان کو ریونیو مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق روزانہ چالان کا کوٹہ سسٹم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ٹریفک وارڈنز کو 25 چالان یومیہ ہدف دینا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو وصولی کا محکمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو بغیر خلاف ورزی چالان کرنا ناقابل قبول ہے اور اس پالیسی سے جھوٹے و بلاجواز جرمانوں کا خدشہ ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس کو کوٹہ سسٹم فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ نوٹیفکیشنز و احکامات طلب کیے جائیں۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper