Connect with us

Today News

مجرم یا بے گناہ – ایکسپریس اردو

Published

on


جن دنوں بھٹو دور کے ایک وزیر نے لات ماری تھی، شدید بیروزگاری، غربت کی مارا ماری اوربڑی مشکل میں جان ہماری تھی ۔ایک پولیس والے سے یاری ہوگئی، واقع کاری ہوگئی اورہم دونوں کے درمیان دوستی طاری ہوگئی، ہم بیروزگارتھے ،خدائی خوار تھے، بے یارومددگار تھے اورزندگی بیزار تھے جب کہ وہ سپاہی سے چلتا ہوا ایس پی کے درجے پر پہنچاتھا اور محکمے نے اسے ایک ایسی پوسٹ پر تعینات کیاتھا جہاں آرام ہی آرام تھا ،کلام ہی کلام اوروہ کام بالکل ہی حرام تھا چنانچہ اسے شاعری لاحق ہوگئی اوریوں ہم دونوں میں جم گئی، وہ تقریباً ہر،پوسٹ پر رہا تھا اور ہر ہر علاقے میں رہا تھا، اس کے پاس انتہائی دلچسپ واقعات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ تھا ،ہمیں واقعات سننے کاشوق تھا اوراسے سنانے کاذوق تھا ،ان میں ایک کہانی اس کی زبانی اوربہت پرانی یوں تھی ۔

کہ جب میں تھانے پہنچا تو ایک جم غفیر اکٹھا تھا، پتہ چلا کہ ایک گاؤں میںکوئی سانحہ ہو گیا ہے اور اس کا ذمے دار موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے لیکن اس کی تلاش میں گاؤں کا سیلاب تودستیاب ہوگیا اور اس سیلاب نے ملزم کو پکڑ لیا تھا اور پھر اسے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔دوتین دن گزرچکے تھے، میں اپنے تھانے میں بیٹھا تھا کہ سنتری ایک گھبرائے ہوئے شخص کو میرے پاس لاکر بولا کہ یہ آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہے ۔

سنتری کو رخصت کیا، میں نے اس سے پوچھا ،کہو کیا بات ہے ، ہاں پہلے اپنا پتہ بتاؤ، اس نے فلاں گاؤں کا نام لیا تو میں چونک گیا، یہ وہی گاؤں تھا جہاں گزشتہ دنوں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا واقعہ ہوا تھا، تب میں نے اندازہ لگایا کہ یہ شخص وہیں کا رہنے والا ہے اور اسے کچھ معلوم ہے۔ میں نے کہا اچھا تو تم اسی گاؤں کے رہنے والے ہو۔وہ بولا۔ وہ نہ زندیق تھا، نہ خبیث بلکہ معصوم اوربے گناہ، بے خطا مارا گیا ۔بات دلچسپ تھی میں نے اسے کرسی پر بٹھایا اورماجرا پوچھا ، اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

بولا، میں اورمقتول ساتھ ساتھ رہتے تھے، نہایت ہی سیدھا سادا ،ایماندار اورکسی حد تک بھولاآدمی تھا ۔ اس دن ہم جب گاؤں سے کچھ فاصلے پر اکٹھے ہوئے تو کچھ دیر بعد اس نے کہا کہ تم یہاں میرا انتظار کرو میں گھر میں کچھ پیسے بھول آیا ہوں، ایک زمیندار سے کھیت خریدا ہے اورآج اسے رقم دینے کا وعدہ ہے ۔ وہ چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد دوڑتا گرتا پڑتا اورانتہائی گھبرایا ہوا آکر بولا ۔جب میں گھر پہنچا تو میری خوابگاہ میں دروازہ بند تھا، میں نے پکارا ،تو بیوی نے کہا ،ٹھہرو کھولتی ہوں، کچھ کھسر پھسر ہوتی رہی ، پھر اچانک دروازہ دھڑاکے سے کھلا اور ایک شخص مجھے دھکا مارکر بھاگ نکلا ، میں اس کے پیچھے دوڑا لیکن وہ نکل چکا تھا، پلٹ کر دیکھا تواس شخص نے بھاگتے ہوئے جلتے ہوئے چولہے میں کچھ کاغذ پھینک دیے،اسی دوران کچھ خواتین اندر آئیں اور انھوں نے شور مچا دیاکہ میں نے یہ کاغذ چولہے میں پھینکے تھے۔مزید مرد خواتین پڑوس سے پہنچ گئے اورمیں سمجھ گیا کہ میری خیر نہیں، اس لیے بھاگ آیا، میں بھاگ کر کہیں چھپتا ہوں، لوگوں کو مت بتانا کہ میں کس طرف گیا ہو ۔

کہانی سن کر محرر کو بلایا اور کہا کہ اس کا بیان قلم بند کردو۔میں کرسی میں آنکھیں بند کرکے سوچنے لگا، سوچتے ہوئے اچانک ذہن میں ایک خیال آیا،پھر محرر کو بلا کر کہا کہ چار سپاہیوں کا بندوبست کردو۔

گاؤں پہنچ کر سیدھا مقتول کے گھرپہنچا ، اس  کی بیوی سے کہا کہ تمہارے یار کو ہم نے پکڑ لیا ہے اور وہ سچ اگل چکا ہے اورسارا الزام تم پر لگا چکا ہے، اب تم بولو ۔وہ کوئی جرائم پیشہ اور چالاک عورت تو تھی نہیں، جھانسے میں آئی اورپھٹ پڑی،قتل کا محرک جو شخص تھا جو موقع سے نکل گیا تھا‘ اس شخص کو بھی ہم نے پکڑ لیا ،کسی کوہستانی علاقے کا ہٹا کٹا جوان آدمی تھا ۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حج مشکلات برداشت کرنے کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں، گورنر سندھ

Published

on



گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مشکلات برداشت کرنا حج کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جارہے ہیں، اللہ پاک سے آپ سب عازمین دعا کریں کہ ملک ترقی کرے ،پاکستان میں بسنے والوں کے لیے دعا کریں، رزق حلال کمانے کی کوشش کے لیے دعا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے  اور پاکستانی عمرہ کرنے والی نمبر ون  قوم ہے لیکن پاکستانی دو نمبری کرنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، لوگ موبائل فونز سے انتظامات خراب ہونے کا سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں لیکن حج تو مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا نام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمین حج پیدل، پھر بحری جہازوں اور اب جہازوں کی سہولت سے حج پر جاتے ہیں، جہازوں کے ذریعے چند گھنٹوں میں اب آپ پہنچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج پر جاکر اپنے ملک کے لیے لازمی دعا کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ نواب ٹاؤن میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

Published

on



لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن او پی ایف میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو آٹھ گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس کو ٹریس کرنے کے لیے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا جس میں جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس نے اہم کردار ادا کیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

سکھن میں گھر کے اندر جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

Published

on



سکھن میں گھر کے اندر جھگڑےکے  دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا ، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او سکھن خالد میمن نے بتایا کہ واقعہ شاہ لطیف سیکٹر 51 اے الجدون کالج کے قریب گھر میں پیش آیا ہے ، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بچے کی ماں ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھر کے اندر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس میں ملزم اسلم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے متعدد خول ملے ہیں جبکہ ملزم اور مقتولہ کا آبائی تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے۔

 تاہم پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور فرار ہونے والے ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending