Connect with us

Today News

موٹر وے پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی سے تمام مسافر محفوظ

Published

on



لاہور:

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایم-5 ملتان سیکٹر میں پیش آنے والا بڑا حادثہ ٹل گیا جہاں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، تاہم فوری ریسپانس کے ذریعے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا، جبکہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی جس سے مالی نقصان ضرور ہوا، تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں۔ واقعہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا جب بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

موٹروے پولیس نے فوری حکمت عملی کے تحت ٹریفک کو متبادل راستوں سے بحال رکھا، جبکہ رفیق احمد اور متعلقہ موبائلز موقع پر موجود رہیں اور صورتحال کو مکمل کنٹرول میں رکھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 130 ہیلپ لائن پر اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام اقدامات ایس او پیز کے مطابق انجام دیے گئے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on



کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کی کمی سے 4ہزار 788ڈالر کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4900روپے کی کمی سے 5لاکھ 01ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4201روپے گھٹ کر 4لاکھ 29ہزار 665روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 145 روپے کی کمی سے 8ہزار 417 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 124روپے کی کمی سے 7ہزار 216روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: سپر ہائی وے پر 80 ایکڑ زمین پر قبضے کے کیس میں ملزم وکیل کو شوکاز جاری

Published

on


سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ میں سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سندھ بار کونسل مذکورہ وکیل کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔

عدالتی تنبیہ کے باوجود غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ تلخ کلامی سے باز نہیں آئے جس پر عدالت نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع میں 4 مئی تک توسیع بھی کردی۔

غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ غلام اکبرجتوئی نے بھی سرکاری افسران پر زمین کے قبضے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

Published

on



اسمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کا آغاز سے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے لیے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی۔

عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی۔

نئے بجلی کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی۔ روایتی میٹرز کا اجرا ختم ہونے سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔

ناقص میٹرز کے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے اور نیپرا کی منظوری سے عمل میں تیزی آئی، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کا عوام کو قابلِ اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending